آج کے والیوم لیڈرز ( Volume Leaders ).

7 ستمبر 2022 ء : آج صبح سے ہیزکول لیمیٹڈ ( HASCOL ) میں سرمایہ کاری کا رجحان دن کے اختتام تک برقرار رہا۔ ہیزکول ( HASCOL ) میں آج 86 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ ( PRL ) 62 لاکھ شیئرز کے ساتھ دوسرے اور 48 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ) تیسرے نمبر پر رہا۔
ان کے علاوہ یونٹی فوڈز لیمیٹڈ ( UNITY ), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ), کوٹ ادو پاور پلانٹ ( KAPCO ), کراچی الیکٹرک ( KEL ), لوٹ کیمیکل ( LOTCHEM ), پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن ( PIAA ), ورلڈ کال ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ ( WTL ) بھی اچھا والیوم حاصل کرنیوالے اسٹاکس میں شامل ہیں۔ سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر اور آئل مارکیٹنگ سیکٹرز سرمایہ کاری کے حجم کے لحاظ سے نمایاں رہے۔ شیئر ویلیو کے لحاظ سے ٹھل انڈسٹریز لیمیٹڈ ( TICL ) سب سے زیادہ شیئر ویلیو حاصل کرنے والا اسٹاک رہا ۔ جس کی ویلیو میں 18 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد اسکی فی شیئر قیمت 258 روپے ستاسی پیسے پر پہنچ گئی ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button