ایشیئن مارکیٹس میں کاروباری دن کیسا رہا ؟

آج ایشیائی مارکیٹس میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا۔ آج ہانگ کانگ میں طوفان کی وجہ سے ہینگ سینگ کا صبح کا سیشن منسوخ کر دیا گیا تاہم مختصر سیشن میں بھی انڈیکس 699 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 19968 پر بند ہوا۔ چین کی شنگھائی مارکیٹ کا کمپوزیٹ انڈیکس 31 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3246 اور شینزین انڈیکس 7 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 12104 پر بند ہوا۔ تائیوان کا ٹی۔سیک انڈیکس 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15200 اور برسا ملائیشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر انڈیکس 28 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1495 پر بند ہوا۔ جاپان کی نیکائی 225 مارکیٹ میں بھی آج مثبت ٹرینڈ دیکھنے میں آیا اور دن کے اختتام پر مارکیٹ 165 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28479 کے بینچ مارک پر آ گئی۔ انڈیا کی نیفٹی 50 مارکیٹ 82 پوائنٹس کی کمی سے 17522 پر بند ہوئی۔ جبکہ انڈیا کی ہی ممبئی سینسیکس میں 310 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 59 ہزار کی نفسیاتی حد توڑتے ہوئے 58774 کی سطح پر منفی زون میں بند ہوئی۔ رواں ہفتے کے دوران ممبئی سینسیکس میں مسلسل تیسرے دن منفی اختتام ہوا ہے۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج 50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7048 پر معمولی مثبت زون میں اور 28 پوائنٹس کی کمی سے 11627 پر مختتم ہوئی۔ جبکہ کورین کوسپی انڈیکس نے کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 29 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2477 کے لیول پر کیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button