ایشیائی مارکیٹس میں دن کا ملے جلے رجحان( Mixed Trend ) پر اختتام

گزشتہ ایک ماہ کے سے ایشیائی مارکیٹس میں سست روی اور سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ زیادہ تر ایشیائی مارکیٹس میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان ( Mixed Trend ) پر ہوا ہے۔ آغاز کرتے ہیں ایشیا کی سب سے مضبوط فنڈامینٹلز کی حامل جاپان کی نیکائی۔225 سے جس میں جاپانی نرم مانیٹری پالیسی اور ین کی گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے آج بھی سست روی کا سلسلہ جاری رہا ۔ تاہم دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد اختتام پر مارکیٹ 6 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 27626 کی سطح پر بند ہوئی۔ہانگ کانگ کی اسٹاک ایکسچینج کا ہینگ سینگ انڈیکس 22 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 19202 کی سطح پر بند ہوا ۔ ہینگ سینگ چینی لاک ڈاؤن اور معیشت کی سست روی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل نہیں کر پا رہی۔ سنگاپور کا اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس 8 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 3224 پر بند ہوا۔ چین کا شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد 43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3243 پر اختتام پزیر ہوئی۔ چین کی ہی شینزین مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھا گیا۔ مارکیٹ انڈیکس 121 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11799 پر بند ہوا۔ کورین کوسپی( Korean Kospi) میں بھی مکسڈ ٹرینڈ رہا اور انڈیکس محض 6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2410 پر بند ہوا۔ تائیوان کا ٹی۔سیک انڈیکس بھی مکسڈ ٹرینڈ کے بعد دن کا اختتام 16 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 14677 پر کرنے میں کامیاب رہا۔ ملائیشین اسٹاکس انڈیکس 1 پوائنٹ کی کمی سے 1488 پر بند ہوا۔ آسٹریلین اسٹاکس میں آج ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے فائنانشل انڈیکیٹرز کو سپورٹ کے لئے شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس اضافے کے باوجود مکسڈ ٹرینڈ ہی دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ میں دن کا اختتام 25 پوائنٹس کی مندی سے 6826 کی سطح پر دیکھنے میں آیا۔ نیوزی لینڈ کی اسٹاک ایکسچینج کا این۔زی۔ایکس۔ 50 انڈیکس ( NZX-50 ) میں بھی کم والیوم اور سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی دکھائی دی اور مارکیٹ کی Closing آج 19 ہوائنٹس کی مندی سے 11599 ہر ہوئی۔ بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج نیفٹی ( Nifty) کا انڈیکس آج دن بھر معیشت کی سست روی، رسد کے مسائل اور کسابوں کے ملک گیر احتجاج کے باعث سرمایہ کاروں کی عدم توجہی اور کم شیئر والیوم کے بعد 10 پوائنٹس کی کمی کے بعد 17655 پر مختتم ہوئی جبکہ بھارت کی ہی ممبئی سینسیکس 48 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 59196 پر اختتام پزیر ہوئی ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button