پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز میں تیزی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز تیزی کے رجحان سے ہوا ہے۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 182 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 42044 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج آغاز میں اچھا والیوم اور سرمایہ کاری کا ٹرینڈ نظر آ رہا ہے۔ گذشتہ دنوں پاکستان کی غیر مستحکم معاشی اور سیاسی صورتحال کے علاوہ سیلاب کی وجہ سے بھی فائنانشل انڈیکیٹرز میں منفی ٹرینڈ نظر آ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔