پی۔ایس۔ایکس کارنر: آج کے والیوم لیڈرز کا جائزہ۔
آج پاکستانی اسٹاکس میں 10 کروڑ سے زائد حصص (Shares ) کی خرید و فروخت کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) والیوم لیڈر رہا۔ جبکہ 3 کروڑ سے زائد حصص کے لین دین کے ساتھ ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG ) دوسرے اور 2 کروڑ 25 لاکھ حصص کے ساتھ جی۔تھری۔ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (GTECH ) تیسرے نمبر پر رہا۔
ان کے علاوہ غنی گلوبل ہولڈنگز لیمیٹڈ (GGL ), ہیزکول لیمیٹڈ (HASCOL ), کراچی الیکٹرک (KEL ), ٹیلی کارڈ لیمیٹڈ (TELE ), نیٹسول ( NETSOL ) اور لوٹ کیمیکل (LOTCHEM ) بھی سرمایہ کاری کے نمایاں حجم اور شیئر والیوم کے ساتھ بہترین اسٹاکس میں شامل ہیں۔
حصص کی قدر (Share Value ) کے لحاظ سے نیٹ سول ٹیکنالوجی لیمیٹڈ سب سے نمایاں رہا جس کی قدر 2 روپے 99 پیسے کے اضافے کے ساتھ 118 روپے 5 پیسے فی شیئر پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف شیئرز کی قدر میں کمی پاکستان ٹوبیکو کمپنی لیمیٹڈ کے شیئرز کی قدر میں دیکھی گئی جو کہ 58 روپے 59 پیسے کمی کے بعد 78 روپے 41 پیسے پر آ گیا ہے۔
آج KSE30 میں 8 کروڑ 17 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ اگر سیکٹر پرفارمنس کی بات کریں تو آج عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) کی طرح پاکستانی اسٹاکس میں بھی ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر سب سے بہترین رہا ۔ جس کی سبھی کمپنیوں میں تیزی اور سرمایہ کاروں کی طرف سے نمایاں خریداری نظر آئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔