چین کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی گئی۔

چین کی سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ ( C.P.I Report) جاری کر دی گئی ہے۔ پیپلز بینک آف چائنا کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران چین میں افراط زر ( Rate of Inflation ) کی شرح 2.5 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کردہ تخمینہ رپورٹ میں 2.8 فیصد افراط زر ( Inflation) کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ جبکہ اس کا تقابلہ گذشتہ رپورٹ کے ساتھ کیا جائے تو 2.4 فیصد افراط زر کی شرح تھی۔ اگرچہ گذشتہ سال کی نسبت کنزیومر پرائس انڈیکس ( Consumer Price Index) میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم اس سال یہ ڈیٹا توقعات سے زیادہ بہتر رہا ہے۔ جس کے چینی معاشی اعشاریوں ( Chinese Financial Indicators ) پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور معیشت کی سست روی دور کرنے میں مدد ملے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button