یورپیئن مارکیٹس میں مثبت رجحان۔

آج یورپیئن مارکیٹس میں اگرچہ انڈیکس بہت اوپر نہیں ہے لیکن مجموعہی طور پر مثبت رجحان ( Positive Trend ) نظر آ رہا ہے۔ یورپی مارکیٹس میں سب سے زیادہ تیزی اٹالیئن فٹ۔سی ایم
آئی بی: ( FTSE MIB ) میں ہے
جس کا انڈیکس 122 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22732 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جرمن ڈیکس ( German Dax ) 59 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 13461 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یورو اسٹاکس میں ملا جلا رجحان ( Mixed Trend ) دیکھنے میں آ رہا ہے اور یورپی کمیشن کی مشترکہ مارکیٹ محض ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 429 کے لیول پر اتار چڑھاؤ کی شکار ہے۔ فرینچ سی۔اے۔سی ( French CAC ) 30 پوانٹس کے اضافے سے 6363 پر ملے جلے رجحان ( Mixed Trend ) کے ساتھ موو کر رہی ہے۔ اسی طرح برطانوی فٹ۔سی( British FTSE ). 24 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7497 کی سطح پر آ گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button