29 اگست 2022: پاکستان اسٹاکس کے والیوم لیڈرز۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 کروڑ 38 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لمیٹڈ والیوم لیڈر رہا۔ 1 کروڑ 58 لاکھ شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک دوسرے اور 1 کروڑ 22 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ نمایاں اسٹاکس میں پاکستان ریفائنزی لیمیٹڈ، یونٹی فوڈز، ہیزکول لیمیٹڈ، پاک الیکٹرون، جی۔تھری ٹیکنالوجی لیمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ اور ایگری ٹیک لیمیٹڈ شامل ہیں۔ ۔ انفرادی طور پر شیئر کی قدر کے حوالے سے بات کریں تو گیٹرون انڈسٹریز لیمیٹڈ ٹاپ ایڈوانسر رہا جسکی قدر میں 25 روپے کا اضافہ ہوا جسکے اس کی فی شیئر قیمت 371 روپے 96 پیسے تک پہنچ گئی۔ اگر سیکٹرز کی پرفارمنس کا جائزہ لیں تو ٹیکنالوجی، پیٹرولیم اور ریفائنری سیکٹرز میں اچھا والیوم دیکھنے میں آیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button