پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا منفی اختتام
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم مارکیٹ یہ مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور دن کے اوائل میں یہ ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا اور کاروباری دن کے اختتام پر کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 28 پوائنٹس کی کمی سے 43337 کی سطح پر بند ہوا۔ آج شیئر بازار میں 25 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 8 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ اس معمولی مندی کے باوجود انڈیکس نے 43300 کے بینچ مارک کو قائم رکھا
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔