OGDC کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، Bullish Rally جاری۔

آج OGDC کی اسٹاک ویلیو میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ جس کی بنیادی وجہ صوبہ سندھ کے تین اضلاع میں کمپنی کو تیل و گیس کی تلاش کیلئے ملنے والا لائسنس ہے۔ آج اسٹاک ایکسچینج میں ابتداء پر ہی کمپنی ڈیکلیریشن سامنے آنے کے بعد آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے شیئرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ علاوہ ازیں خلیجی ملک قطر کی طرف سے کمپنی میں سرمایہ کاری کے لئے ڈیل بھی فائنل مرحلے میں ہے۔ جس کے بعد یہ کمپنی کے آپریشنز وسعت اختیار کرنے کی توقع ہے۔

دسمبر 2022ء کے وسط سے ہی آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر کے اسٹاکس میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ رپورٹ ریلیز کئے جانے پر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ (OGDCL) کے شیئرز کی غیر معمولی خرید و فروخت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آج PSX کے مجموعی مثبت رجحان کی بڑی وجہ آئل اینڈ ایکسپلوریشن سیکٹر میں تیزی ہے۔

یہاں اپنے قارئین کو PSX کے بہترین اسٹاکس میں شامل اس کمپنی کے بارے میں تفصیلات بتاتے چلیں۔ OGDCL کا قیام 23 اکتوبر 1997ء کو کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت عمل میں آیا تھا یہ حکومت پاکستان کی دوسری پبلک لیمیٹڈ کمپنی ہے جس کے قیام کا بنیادی مقصد تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور ان کو ملکی نظام میں شامل کرنے کے لئے Logistic Support مہیا کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) ان مقاصد کے لئے قائم کی جانیوالی واحد کمپنی تھی۔

اپنے آغاز سے ہی OGDCL پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے Oil and Gas Exploration سیکٹر میں Listed اور مارکیٹ کے بہترین اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding Stocks دونوں کے لئے ہی موزوں تصور کیا جا رہا ہے

۔ اسکا بنیادی سرمایہ 30 کروڑ روپے سے زائد رکھا گیا تھا جبکہ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paid up Capital) 4 ارب 30 کروڑ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کے لئے 15 فیصد شیئرز دستیاب ہیں۔ جن کی مجموعی تعداد 64 کروڑ 51 لاکھ شیئرز ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسکے مالی سال کا اختتام جون میں ہوتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران ٹریڈنگ رینج 69 سے لے کر 96 روپے کے درمیان رہی ہے

۔دسمبر کے وسط سے OGDCL کمپنی کی جانب سے صوبہ سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی خبروں کے بعد سے یہ سرمایہ کاروں کی توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے۔ اگرچہ نئے ذخائر کی دریافت کے بعد ابتدائی چند دنوں کے دوران مارکیٹ کے انتہائی منفی مومینٹم کی وجہ سے اس مثبت ٹریگر کا بھرپور فائدہ نہیں حاصل کیا جا سکا۔ تاہم اس کے بعد انفرادی طور پر OGDCL کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔

IMF کی طرف سے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے لئے اپنے پروگرام کی بحالی کے لئے مذاکرات میں OGDC سمیت انرجی سیکٹر کی کمپنیوں کے گردشی قرضوں کے خاتمے کی شرط رکھی گئی تھی۔ اس سلسلے میں کئے گئے حکومتی اقدامات سے اسکی قدر میں مزید بہتری آئی ہے۔ اور یہ 82 روپے فی شیئر کی اہم ترین نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر آ گیا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج OGDCL نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز اپنی گذشتہ روز کی Closing سے 5 پیسے اوپر 85 روپے 10 پیسے کی سطح سے کیا۔ اس کے کے بعد یہ مثبت زون میں پیشقدمی کرتے ہوئے 85 کے بینچ مارک سے اوپر اپنی بلند ترین سطح 85.94 تک پہنچا۔ تاہم اختتامی سیشن میں 1 روپے 80 پیسے کے اضافے کے ساتھ 85 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ یہاں پر OGDCL کے اسٹاکس میں Buying کی انتہائی مضبوط کال دی جا رہی ہے۔

آج اسکی ٹریڈنگ کی حدوں کا جائزہ لیں تو OGDCL کا Upper Cap موجودہ سطح سے 4 روپے 46 پیسے اوپر 89.71 اور Lower Lock بھی 8 روپے نیچے 77.19 ہے۔ دن کے اختتام تک اس میں 23 لاکھ 11 ہزار شیئرز کا تبادلہ ہوا۔ جبکہ اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 2.16 فیصد اضافہ ہوا۔

اگر موجودہ سطح سے اوپر OGDCL کی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی سطح 85.60 ہے جس کے قریب ہی آج اس نے دن کا اختتام کیا۔ جبکہ اس سے اوپر دوسری مزاحمتی حد 86.20 ہے اور تیسری حد 86.80 ہے.جسے عبور کرنے کی صورت میں 87 کا نفسیاتی مارک عبور کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ جو کہ اسکا انتہائی انتہائی Bullish زون ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے سپورٹ لیولز 85.10, 84.60 اور 84.20 ہیں۔

اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا اشارہ کر رہے ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 5 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 120 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button