آج ٹی۔آر۔جی (TRG) کی قدر میں تیزی۔ ٹیکنیکل انڈیکیٹرز کیا کہتے ہیں ؟

بنیادی جائزہ

آج پاکستانی اسٹاکس میں ٹی۔آر۔جی (TRG ) میں سرمایہ کاری کا اچھا رجحان نظر آ رہا ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ پاکستان کی سافٹ ویئر انڈسٹری کو 2022 ء کے پہلے تین کوارٹرز کے دوران ریکارڈ آرڈرز ہیں اسی وجہ سے پاکستانی ٹیکنالوجی اسٹاکس میں آج ایک ہفتے کے بعد بحالی نظر آ رہی ہے۔ دوسری بڑی وجہ ایشیائی مارکیٹس میں ٹیکنالوجی اسٹاکس میں ہونے والی بڑی سرمایہ کاری جبکہ امریکی وال اسٹریٹ میں جمعے کے روز جن کمپنیز میں اچھی خریداری نظر آئی ان میں دیگر عالمی اسٹاکس کے علاوہ ٹی۔آر۔جی کی ذیلی ٹیک کمپنی افینیٹی (Affinity ) بھی شامل ہے
اسی وجہ سے ٹی
آر۔جی کی قدر میں آج تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر (Technology and Communication ) کی یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator ) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے گزشتہ دو سال کے دوران TRG نے 22 روپے سے 128 روپے فی شیئر تک کا سفر طے کیا ہے۔ ستمبر 2022ء کے وسط میں اسکی فی شیئر قدر 77 روپے تھی جس کے بعد مسلسل سات Upper Caps کے ساتھ اسکی قدر 128 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے مطابق تیزی کا مزاج اپنائے ہوئے ہے ۔ آج آغاز میں ایک روپے اضافے کے ساتھ 109 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج TRG کی کم ترین سطح 107 روپے 30 پیسے اور بلند ترین لیول 110 روپے 1 پیسہ ہے۔ جبکہ 109 کی سطح پر Strong Buy کی کال دی گئی ہے۔ یہاں سے انٹرا ڈے ٹریڈرز کو 3 سے 4 روپے فی شیئر تک منافع حاصل ہو سکتا ہے۔ آج اسکی 4 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا جبکہ 2 فروخت (Selling ) کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( S1 ) 107 اور اس سے نیچے دوسری نفسیاتی سپورٹ ( S2 ) 105 ہے ۔ جبکہ تیسری نفسیاتی سپورٹ ( S3 ) 102 ہے ۔ جبکہ اوپر کی طرف پہلی نفسیاتی حد 110، دوسری نفسیاتی حد (R2 ) 113 اور تیسری نفسیاتی حد (R3 ) 115 ہے جبکہ ٹیکنیکل انڈیکٹرز 109 کی سطح پر خریداری کو ظاہر کر رہے ہیں ۔ اگرچہ آج مارکیٹ کی ٹرینڈ لائن کے ساتھ TRG بھی اپنی 20SMA سے نیچے ہے لیکن اسکا جھکاؤ اور ارتکاز ( Bias ) 65 فیصد Bullish، اور 10 فیصد بیئرش (Bearish ) ہے جبکہ 25 فیصد سائیڈ ویز (Side Ways ) ہے۔ اس طرح مجموعیBias آج بھی Bullish ہے۔ اسکا انٹرا ڈے میں خریداری کا محور (Pivot ) 109 اور فروخت کا 114 ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں اب تک 16 لاکھ سے زائد حصص ( Shares ) کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button