آج KSE100 میں ملا جلا رجحان۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کیا ظاہر کر رہے ہیں ؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج دن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ آج پاکستان کے مرکزی بینک (State Bank of Pakistan ) کی طرف سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی کے پریس ریلیز کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں دن کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ تاہم اس کے بعد انڈیکس میں ریکوری دیکھی گئی ہے۔ دوسری طرف پاکستان کے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بھی مارکیٹ سست روی کی شکار ہو رہی ہے۔ تاہم اس کے باوجود سرمایہ کاروں میں خریداری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج KSE100 انڈیکس 95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42446 پر آ گیا ہے۔ آغاز پر انڈیکس میں میں دو سو سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی تاہم اس کے بعد انڈیکس مثبت ٹرینڈ لائن پر بحال ہوا ہے۔ ۔ ان کے علاوہ KSE100 بھی عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں آنیوالے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج پاکستانی مارکیٹ میں اب تک 75 فیصد کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 108 کمپنیز کی قدر میں تیزی، 141 میں گراوٹ اور 20 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ اب تک 2 گھنٹوں کی ٹریڈ کے دوران 42200 ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔ جبکہ اب تک 8 کروڑ 63 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ انڈیکس کل کی نسبت 0.20 فیصد اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42523 اور کم ترین لیول 42279 ہے۔ آج ٹیکنیکل انڈیکٹرز خریداری (Buying ) کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اسوقت مارکیٹ کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) Bullish ہے۔ 3حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری (Buying) کی جبکہ 2 فروخت ( Selling ) کو ظاہر کر رہی ہیں آج کی نفسیاتی حدیں (Resistances ) بھی 42700، 43100 اور 43800 ہیں۔جبکہ نفسیاتی سپورٹ کے لیولز 42100، 41800 اور 41400 ہیں۔ آج KSE100 کا RSI بھی 71 ہے جو کہ مثبت انڈیکیشن ہے۔ اگر محور (Pivots ) پر نظر ڈالیں تو موجودہ سطح پر محور 42410 ہے۔ جبکہ پانچویں Moving Average بھی خریداری کے ٹرینڈ کو ظاہر کر رہی ہے۔ 42700 سے اوپر اچھے Bullish Momentum کی توقع ہے جو کہ انڈیکس کو 43 ہزار کے نفسیاتی ہدف اور 43200 کی نفسیاتی حد سے اوپر بآسانی ایک بڑے Bullish Pull کے ساتھ لے جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے 42700 کی دوسری نفسیاتی حد کو عبور کرنا ضروری ہے جس کے بعد انڈیکس اپنی 200SMA کا 61.8 فیصد واپس حاصل کر لے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button