آج KSE100 کا ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج KSE100 میں مثبت رجحان تو نظر آ رہا ہے تاہم Bulls کی طرف سے خریداری کی کسی بڑی لہر کے نہ ہونے سے انڈیکس اپنے 42 ہزار کے بینچ مارک کے قریب ہی سست روی کا شکار ہے۔ جس کی بنیادی وجہ کسی بڑے مثبت ٹریگر کا فقدان ہے جو کہ کسی بڑی نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کرنے کے لئے ضروری ہے ۔ اگر ہم 200SMA پر غور کریں تو 42 اور 43 ہزار کے نفسیاتی ہدف عبور کرنے سے پہلے انڈیکس نیوٹرل طرز عمل اختیار کر کے کسی بڑے مثبت ٹریگر کا انتظار کرتا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج KSE100 نے ابتدائی سیشن کے دوران 42 ہزار کی سطح کو دو بار عبور کیا تاہم کسی بڑی سطح کو چھونے سے پہلے ہی کمزور Bullish Momentum کے باعث محض 42007 سے ہی پلٹ گیا۔ جبکہ آج کے دن کی بلند ترین سطح بھی 42007 ہے اور کم ترین لیول 41755 ہے۔ یعنی ہنڈرڈ انڈیکس محض 252 پوائنٹس کی محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اب تک 8 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ اور 46 ہزار ٹریڈنگ ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔
42 ہزار کے بینچ مارک سے بالکل نیچے KSE100 کی پہلی نفسیاتی حد 41960 اور محور (Pivot Point ) 41913 ہے۔ جبکہ دوسری نفسیات حد (R2 ) 42100 اور 42400 ہیں۔ نیچے کی طرف نفسیاتی سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو 41700 پہلا سپورٹ لیول (S1 ) ہے جبکہ 41300 دوسرا ( S2 ) اور 40900 تیسرا سپورٹ لیول (S3 ) ہے۔ آج مارکیٹ کا ارتکاز (Bias ) نیوٹرل ہے جس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج 308 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 178 کی قدر میں تیزی، 118 کی قدر میں کمی جبکہ 12 کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اگر انڈیکس 42100 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تو اسکا اگلا ہدف 42400 اور پھر 42700 ہوں گے تاہم آج KSE100 کے Bulls جزوی متحرک ہیں اس لئے Bias بھی نیوٹرل ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔