امریکی مارکیٹس کا ٹیکنیکی جائزہ۔
گزشتہ ہفتے کی گراوٹ کے بعد امریکی مارکیٹس میں آج بھی رسک فیکٹر موجود ہے اور اسی طرح امیریکن مارکیٹس وال اسٹریٹ کے جمعے کے رزسٹینس لیولز کو دوبارہ ٹیسٹ کر سکتی ہیں۔ نیسڈق( Nasdaq ) اپنی گزشتہ کلوزنگ( Closing ) 11600 سے نیچے کی طرف اپنے سپورٹ لیول 11200 کی سطح کے قریب نیچے ریڈ لائن ( Red Line ) پر ٹریڈ کر سکتا ہے جو کہ بیئرش لائن ہے ۔ آج کے ابتدائی ٹریڈنگ سیشنز ( Early Trading Sessions ) میں امیریکن فیوچر اسٹاکس کا آغاز مارکیٹس پر بیئرش( Bearish) دباؤ کو ظاہر کر رہا ہے۔ نیسڈق کی ابتدائی سپورٹ 11200 اورمضبوط سپورٹ لیول 10400 اور اسی طرح ابتدائی رزسٹنس ( Resistance ) لیول 11800 جبکہ اس سے اگلی ریزسٹینس 12600 ہے۔ اس حد کو عبور کرنے کے لئے ایک بڑی ریلی یعنی Bullish Pressure درکار ہے جو کہ اسوقت بنتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔ اس لئے نیسڈق کے ممکنہ لیولز 11200 سے 11800 کے درمیان نظر آ رہے ہیں۔ اگر ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج کی کا جائزہ لیں تو گزشتہ اختتامیہ( Closing ) 31318 پر ہوا جس کے بعد آج کا ابتدائی سپورٹ لیول 31200 جبکہ نیچے کی جانب مضبوط سپورٹ 30600 اور ممکنہ ہدف 32400 کی حد کو عبور کرنا ہو گا تاہم انڈیکس کی بلیو لائن جا کہ اوسط کو ظاہر کرتی ہے 31200 پر موجود ہے جہاں سے سرمایہ کاری کا flow ڈاؤ جونز کو حاصل ہو سکتا ہے اور بلز( Bulls ) 32400 کی طرف ٹرینڈ لائن بناتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ تاہم موجودہ صورتحال میں ایسا کوئی ٹریگر موجود نہیں ہے جو کہ تریڈنگ سیشن کو 32400 کی طرف لے جائے۔ اس لیئے ڈاؤ انڈیکس کے 31200 سے 32000 کے درمیان 24 گھنٹوں کی ایوریج یعنی بلیو لائن بنانے کے امکان موجود ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔