بینک الفلاح لیمیٹڈ (BAFL) کمزور Bullish Strength کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے۔
بنیادی جائزہ
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے نمایاں اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم کے لحاظ سے بینک الفلاح لیمیٹڈ (BAFL) تیسرے نمبر پر ہے۔ اب تک اس میں 59 لاکھ 76 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ آج BAFL مجموعی طور پر 30.00 کی سپورٹ سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے اور 30.75 پر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران بینک الفلاح لیمیٹڈ 29.51 سے 39.32 کے درمیان ٹریڈ کرتا رہا ہے۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ بینک الفلاح لیمیٹڈ پاکستان مے نجی شعبے میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اسکے چیئرمین متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن اور وزیر تعلیم شیخ نہیان بن مبارک النہیان ہیں جنہوں نے پاکستان میں نجی شعبے کی بینکاری کے آغاز کے بعد 1992ء میں بینک الفلاح لیمیٹڈ کے قیام کی منظوری دی۔ جس کا بنیادی سرمایہ 5 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اسے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کمرشل بینکنگ سیکٹر میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ تاہم گذشتہ 30 سالوں کے دوران اسکا Paidup Capital بھی 1 ارب 77 کروڑ شیئرز سے بڑھ چکا ہے۔ جس میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Floating) کے لئے 62 کروڑ شیئرز دستیاب ہیں جو کہ کل تعداد کا 35 فیصد بنتا ہے۔ یہ نہ صرف KSE100 بلکہ KSE30 اور Future Market میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں حصلہ لے رہا ہے۔ اسکے اسٹاکس نہ صرف ہولڈنگ بلکہ انٹرا ڈے ٹریڈ میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ بینک الفلاح لیمیٹڈ Mutual Fund کی ٹریڈ کیلئے بھی خدمات فراہم کر رہا ہے اور پاکستان بھر میں اسکی برانچز 8 سو سے تجاوز کر چکی ہیں۔ جبکہ اسکا Representative Office دوبئی میں ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج بینک الفلاح لیمیٹڈ نے PSX میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز 30.90 سے کیا جو کہ کل کی اختتامی قیمت (Closing Price) سے 21 پیسے اوپر تھا جس کے بعد یہ 30.94 کی بلند ترین سطح سے دوبارہ نیچے آ گیا اور 30.70 تک گراوٹ کا شکار ہوا۔ تاہم اسوقت جمعے کے بعد کے اختتامی سیشن کے دوران یہ 11 پیسے قدر میں اضافے کے ساتھ 30.80 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ اپنی 7 روزہ Daily Moving Average پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ 21 اور 50DMA سے نیچے ہے۔ موجودہ سطح پر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 30.95, 31.65 اور 32.45 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 30.35, 29.85 اور 29.15 ہیں۔ اگر اسکا محور (Pivot) بھی موجودہ سطح کے بالکل قریب 30.70 ہے۔ آج یہ محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے اور اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 61 پر ہے ۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 30.70 پر اسکی انتہائی مضبوط۔ Buying Call دی گئی ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد۔ Bullish اور 43 فیصد Bearish جبکہ 12 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اگرچہ آج اسکی ریلی کسی بڑے نفسیاتی مارک کو عبور کرنے کی اسٹرینتھ نہیں رکھتی تاہم اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہی ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 40 روپے فی شیئر کی سطح ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔