بینک الفلاح لیمیٹڈ (BAFL) کے Bullish مومینٹم کا جائزہ۔
بنیادی جائزہ
بینک الفلاح لیمیٹڈ (BAFL) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے بینکنگ سیکٹر کا ایک Active Stock سمجھاجاتا ہے۔ 21 جون 1992ء سے اس نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کا آغاز کیا۔ اسکی بنیادی سرمایہ کاری کا حجم (Capitalization) 5 کروڑ 69 لاکھ روپے ہے۔ جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں ادا شدہ سرمایہ (Paid up Capital) 1 ارب 77 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جس میں سے اسکے مارکیٹ Free Float حصص (Shares) 35 فیصد ہیں جو کہ 62 کروڑ شیئرز بنتے ہیں۔ جس سے اسکی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسے عام طور پر طویل المدتی سرمایہ کاری کے لئے موزوں اسٹاک سمجھا جاتا ہے. تاہم رواں سال کے دوران یہ Intra-Day میں بھی مقبول ہو رہا ہے۔ اسکی گزشتہ ایک سالہ رینج 29 روپے 51 پیسے سے 39 روپے 32 پیسے رہی ہے۔ بینک الفلاح لیمیٹڈ کے Share Holders میں متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور Dhabi گروپ کے شیخ محمد الفہیم بھی شامل ہیں بینک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے Mutual Funds میں بھی نمایاں سرمایہ کاری کا حجم رکھتا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج بینک الفلاح لیمیٹڈ (BAFL) نے اسٹاکس میں سرگرمیوں کا آغاز 31 روپے 77 پیسے سے کیا۔ اسکی بلند ترین سطح 32 روپے 20 پیسے اور کم ترین لیول 31 روپے 70 پیسے رہا ہے۔ اب تک اس میں 45 لاکھ 54 ہزار شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ اسوقت اسکی شیئر ویلیو 47 پیسے اضافے کے ساتھ 32 روپے 30 پیسے فی شیئر پر آ گئی ہے۔ 32 روپے کے نفسیاتی مارک کو عبور کرنے کے بعد 32.10 کی مضبوط مزاحمتی حد (Resistance) سے نیچے 32.08 کے محور (Pivot) پر اس میں 2 ملیئن شیئرز کا لین دین دیکھنے میں آیا اور Bullish اسٹرینتھ کے ساتھ یہ 32.10 کی مزاحمتی حد کو عبور کرتے ہوئے 32.30 تک پہنچ گیا اور بظاہر اس سطح کے قریب 32.20 پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں 32.75, 33.25 اور 34 کے نفسیاتی مارک سے اوپر 34.10 ہیں۔ اگر Support Levels کا جائزہ لیں تو 32.10, 31.45 اور 30.85 ہیں۔ اسوقت یہ اپنی 7DMA سے اوپر اور 100DMA سے نیچے یے جبکہ 200DMA کا 61.8 فیصد عبور کر چکا ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 45 روپے ہے جبکہ آج Intra-Day میں اسکی خریداری کے بہترین لیولز 32.08 اور 31.90 ہیں۔ یہ 55 فیصد Bullish, جبکہ 30 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways ہے اسطرح BAFL کا جھکاؤ اور ارتکاز ( Bias) بھی Bullish ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔