حبکو پاور کمپنی (HUBC) کا بنیادی اور ٹیکنیکی جائزہ
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کے اختتامی سیشن کے دوران منفی رجحان نظر آیا۔ لیکن حب پاور کمپنی لیمیٹڈ (HUBC) ان اسٹاکس میں شامل ہے جنہوں نے نہ صرف اپنا Bullish مومینٹم جاری رکھا۔ بلکہ سرمایہ کاری کا اچھا حجم اور متاثر کن شیئرز والیوم بھی حاصل کیا ہے۔ حب پاور کمپنی کو پاکستانی اسٹاکس میں سے طویل المدتی (Long Term Holding Stocks) اور Intra-Day میں ٹریڈ کیلئے موزوں ترین اسٹاک تصور کیا جاتا ہے۔ پاور جنریشن سیکٹر کی کمپنی 1991ء سے اسٹاک ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس کا بنیادی سرمایہ 9 کروڑ شیئرز جبکہ موجودہ ادا شدہ سرمایہ (Paidup capital) ا ارب 29 کروڑ شیئرز سے تجاوز کر رہا ہے۔ جن میں سے 97 کروڑ شیئرز کی آزادانہ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ اسطرح اسکا Free Float بھی 75 فیصد سے زائد ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کے اسٹاکس کی مضبوط بنیادوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اس کی تریڈ 61 روپے سے 82.75 روپے کی بلند ترین سطح تک رہی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج HUBC کی بلند ترین سطح 71 روپے 40 پیسے اور کم ترین لیول 69 روپے 55 پیسے رہا۔ اس سے مارکیٹ کے رجحان کے ساتھ ہی HUBC کی سمت بھی بدلتی ہوئی نظر آئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہی نظر آ رہا ہے۔ آج یہ اپنی 7 دن کی حرکاتی اوسط (7DMA) اوپر جبکہ 20DMA اور 100DMA سے نیچے آ گیا ہے۔ حب پاور اپنی کل کی سطح سے 0.48 فیصد کے اضافے کے ساتھ 69 روپے 71 پیسے پر بند ہوا ہے۔ کل کے لئے اسکی قدر کی حدوں (Trading Limits) کا جائزہ لیں تو اسکا Upper cap کل 74 روپے 58 پیسے اور Lower Lock نیچے 64 روپے 18 پیسے کی سطح پر ہے۔ جبکہ اسکا آج کا والیوم 40 لاکھ 70 ہزار شیئرز رہا ہے۔
موجودہ سطح پر اسکا محور (Pivot) 70 روپے 20 پیسے اور مزاحمتی حدیں (Resistance Level) 70.50 اور 72.10 جبکہ تیسری حد 74 روپے کے نفسیاتی مارک پر ہے۔ اگر اسکے نفسیاتی سپورٹ کے لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح سے ادکی پہلی سپورٹ (S1) 69.25 ہے جبکہ اس سے نیچے 67.50 اور 65.10 ہیں۔ مجموعی طور پر اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسے 65 فیصد Bullish, جبکہ 25 فیصد Bearish اور 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔