حبکو (HUBC) کا بہترین شیئر والیوم، مومینٹم انڈیکیٹرز کا جائزہ
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں صبح سے ہی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا لیکن اس کے باوجود حبکو پاور جنریشن کمپنی (HUBC) آج بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ اختتامی سیشن کے دوران اگرچہ حبکو کے شیئرز کی قدر میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی تاہم سرمایہ کاری کے اعتبار سے یہ آج بھی تیسرا بہترین اسٹاک رہا ہے۔ حب پاور کمپنی لیمیٹڈ (HUBC) ان اسٹاکس میں شامل ہے جنہوں نے گذشتہ عرصے کے دوران نہ صرف اپنا Bullish مومینٹم جاری رکھا۔ بلکہ سرمایہ کاری کا اچھا حجم اور متاثر کن شیئرز والیوم بھی حاصل کیا حب پاور کمپنی کو پاکستانی اسٹاکس میں سے طویل المدتی (Long Term Holding Stocks) اور Intra-Day میں ٹریڈ کیلئے موزوں ترین اسٹاک تصور کیا جاتا ہے۔ پاور جنریشن سیکٹر کی کمپنی 1991ء سے اسٹاک ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس کا بنیادی سرمایہ 9 کروڑ شیئرز جبکہ موجودہ ادا شدہ سرمایہ (Paidup capital) ا ارب 29 کروڑ شیئرز سے تجاوز کر رہا ہے۔ جن میں سے 97 کروڑ شیئرز کی آزادانہ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ اسطرح اسکا Free Float بھی 75 فیصد سے زائد ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کے اسٹاکس کی مضبوط بنیادوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اس کی تریڈ 61 روپے سے 82.75 روپے کی بلند ترین سطح تک رہی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج HUBC کی بلند ترین سطح 69 روپے 48 پیسے اور کم ترین لیول 66 روپے 25 پیسے رہا۔ اس سے مارکیٹ کے رجحان کے ساتھ ہی HUBC کی سمت بھی بدلتی ہوئی نظر آئی ہے اور اختتامی سیشن میں پاور جنریشن سیکٹر کا یہ اسٹاک اپنی کم ترین سطح 66 روپے 25 پیسے سے کسی حد تک قدر بحال ہونے کے بعد 66 روپے 70 پیسے پر آ گیا۔ اس سطح پر اس میں 1 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔ جس سے کل حبکو دوبارہ Bullish مومینٹم اختیار کر سکتا ہے۔ مجموعی طور پر اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) اب بھی Bullish ہی نظر آ رہا ہے۔ آج یہ اپنی 7 دن کی حرکاتی اوسط (7DMA) اوپر جبکہ 20DMA اور 100DMA سے نیچے آ گیا ہے۔ حب پاور اپنی کل کی سطح سے 3.33 فیصد کی کمی (2 روپے 51 پیسے) کے ساتھ 66 روپے 70 پیسے پر بند ہوا ہے۔ کل کے لئے اسکی قدر کی حدوں (Trading Limits) کا جائزہ لیں تو اسکا Upper cap کل 71 روپے 75 پیسے اور Lower Lock نیچے 61 روپے 18 پیسے کی سطح پر متوقع ہے۔ جبکہ اسکا آج کا والیوم 1 کروڑ 24 لاکھ شیئرز سے زائد رہا ہے۔ جس سے اسکی بنیادی اسٹرینتھ ظاہر ہو رہی ہے۔
موجودہ سطح پر اسکا محور (Pivot) 66 روپے 50 پیسے اور مزاحمتی حدیں (Resistance Level) 67 اور 69 جبکہ تیسری حد 71 روپے کے نفسیاتی مارک پر ہے۔ اگر اسکے نفسیاتی سپورٹ کے لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح سے نیچے اسکی پہلی سپورٹ (S1) 65 روپے 50 یے۔ جبکہ اس سے نیچے 64 اور 62 ہیں۔ مجموعی طور پر اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسے 65 فیصد Bullish, جبکہ 25 فیصد Bearish اور 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکا طویل المیعادی ہدف 110 روپے جبکہ کل یہ 70 کی سطح کو چھو سکتا ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح کے قریب 66.50 کے لیول پر Strong Buy کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ جبکہ Intra-Day میں اسکی فروخت کا ٹارگٹ کل کے لئے 70 ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔