دیوان فاروق موٹرز لیمیٹڈ (DFML) میں مسلسل تیزی کا مومینٹم

بنیادی جائزہ

دیوان فاروق موٹرز لیمیٹڈ کا قیام 28 اکتوبر 1998ء کو عمل میں آیا۔ کمپنی کا بنیادی کاروبار گاڑیوں کی صنعتکاری ہے۔ تاہم اسکے علاوہ گذشتہ 24 سال کے دوران دیوان فاروق ایک ہمہ جہتی (Diversified) کاروباری گروپ کی شکل میں سامنے آیا ہے جو کہ ٹیکسٹائل اسپننگ اور سیمنٹ سیکٹرز میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اپنے قیام کے وقت سے ہی کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ایک نمایاں اسٹاک کے طور پر سامنے آیا ۔ اسکا بنیادی سرمایہ 13 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے جن میں سے 5 کروڑ 54 لاکھ شیئرز یعنی 40 فیصد شیئرز آزادانہ ٹریڈنگ (Free Float Trading) کے لئے دستیاب ہیں۔ 2018ء کے بعد PSX کے مرکزی بورڈ نے اسے ڈیفالٹ لسٹ میں شامل کر دیا تھا۔ جبکہ پانامہ گیٹ اسکینڈل کے بعد کے اسٹاکس کے مالی بحران کے بعد یہ اپنی کم ترین سطح 3 روپے 56 پیسے کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا لیکن گذشتہ ایک سال کے دوران یہ مسلسل اپنے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر رہا ہے اور کمپنیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ اپنے مالی معاملات اور آزادانہ ٹریڈ (Free Float Shares) کے مسائل کو حل کر کے ڈیفالٹ لسٹ سے باہر آنے کی کوشش کر رہا ہے۔ گذشت دو ماہ سے Auto Mobile Sector کی اس کمپنی کے اسٹاکس میں مسلسل Bullish Momentum برقرار رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ تین کاروباری دنوں کے دوران یہ مسلسل Upper Cap کر رہا ہے۔ تیزی کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ملے جلے رجحان اور بے یقینی کی صورتحال کے باوجود DFML اپنا Bullish Momentum مسلسل جاری ہے۔ اسوقت تک اس میں 89 لاکھ سے زائد شیئرز کی ٹریڈ ہو چکی ہے۔آج اسکی قدر کی حدوں کا جائزہ لیں تو اسکا لوئر لاک 15 روپے 43 پیسے جبکہ Upper Cap موجودہ سطح سے اوپر 17 روپے 93 پیسے پر ہے۔ آج یہ اپنی 21 اور 100DMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے اور رواں ہفتے کے آغاز سے نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے۔ موجودہ سطح پر اس میں زبردست خریداری نظر آ رہی ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا موقع ظاہر کر رہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 17.90, 18.45 اور 18.80 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 17.75, 17.30 اور 16.95 ہیں۔ جبکہ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 70 فیصد Bullish اور 25 فیصد Bearish اور 5 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکا طویل المدتی ہدف 40 روپے فی شیئرز کی سطح کا حصول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button