فیصل بینک لیمیٹڈ (FABL ) کا بنیادی اور ٹیکنیکی تجزیہ۔

فیصل بینک لیمیٹڈ (FABL ) KSE100 میں شامل پاکستانی اسٹاکس میں ایک نمایاں اسٹاک ہے۔ تاہم اس کی ٹریڈ زیادہ تر طویل المیعاد بنیادوں پر کی جاتی ہے اور انٹرا ڈے ٹریڈرز بینکنگ سیکٹر میں پوزیشنز لیتے نظر نہیں آتے۔ تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فیصل بینک کی سرگرمیوں کے وسعت دیئے جانے اور اسکی KSE30 اور Future Market میں شیمولیت کے بعد فیصل بینک لیمیٹڈ (FABL ) کے روزانہ ٹریڈ کے شیئر والیوم میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسکے شیئرز کی قدر کی رینج 19 سے 29 روپے کے درمیان رہی یے۔ جبکہ آج فیصل بینک گزشتہ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا یے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج فیصل بینک لیمیٹڈ (FABL ) نے شیئرز کی قدر 2 روپے 7 پیسے کے Uppercap کے ساتھ 29 روپے 76 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ اس میں 63 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت دیکھنے میں آئی۔ آج فیصل بینک میں ٹریڈ کا آغاز ہی Upper Cap کے ساتھ ہوا۔ ۔ اسکا Upper Cap آج 29 روپے 76 پیسے جبکہ Lower Lock پچیس روپے اکسٹھ پیسے تھا۔ اس کی 10 Moving Averages خریداری کا اشارہ کر رہی ہیں۔ جبکہ ساتوں ٹیکنیکل انڈیکیٹرز بھی Strong Buy کو ظاہر کر رہے ہیں۔

فیصل بینک لیمیٹڈ (FABL ) کی 7SMA بھی Bullish Momentum ظاہر کر رہی ہے۔ جبکہ 200SMA میں اسٹاک نے ایک نئی Bullish Trend Line بنائی ہے۔ اس کے تینوں سپورٹ لیولز بالترتیب 29.60, 29.20 اور 29.00 پر ہیں جبکہ نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) 30.10, 30.75 اور 31.10 ہیں۔ جبکہ موجودہ سطح پر محور (Pivot ) 29.58 اور 29.41 ہیں۔ جبکہ 67 فیصد Bullish اور 33 فیصد Side Ways طرز عمل ہونے کی وجہ سے اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) بھی Bullish ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button