مثبت سطح پر ٹرینڈ لائن بناتی ہوئی امریکی فیوچر مارکیٹس
آج امریکی فیوچر مارکیٹس اپنی جمعے کے دن کی مثبت رجحان ( Positive Trend ) کی کلوزنگ ( Closing ) سے ایک فیصد اوپر کھلی ہیں ۔ بلیو لائن یعنی اوسط ٹریڈنگ کی لائن اور اوپر گرین زون میں ٹرینڈ لائن بنا رہی ہیں۔ نیسڈق ( Nasdaq ) فیوچر 12766 کی سطح پر گرین زون میں ٹرینڈ لائن بنا رہی ہے اسکی ابتدائی حد ( Resistance ) 13200 اور 12600 کے نیچے غیر یقینی صورتحال اور مکسڈ ٹرینڈ زون ( Mixed Trend Zone ) ہے۔ یعنی ابتدائی سپورٹ کا لیول S1 آج کی فیوچر مارکیٹ میں 12600 کی سطح پر یے یعنی آج کے اغاز کے بالکل نیچے لیکن یہاں سے اوپر پہلی رزسٹنس 13200 پر ہے۔ یعنی ایک کم فاصلے پر شارٹ سپورٹ اور زیادہ فاصلے پر رزسٹنس لیول ( Resistance Level ) بلز ( Bulls ) کو اوپر کی طرف دباؤ بنانے کا ایک اچھا موقع ہے جس سے آج ریگولر مارکیٹ میں بھی اچھی ٹریڈ نظر آئے گی۔
ایس اینڈ پی ( S & P ) فیوچر مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ پری۔مارکیٹ ( Pre.Market ) ڈیٹا اسوقت 27 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 4113 پر گرین ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے۔ کل کی کلوزنگ سے 4067 پر ہوئی تھی اور اج مارکیٹ 4112 کے لیول پر اوپن ہوئی ہے ۔ جس سے ابتدائی رزسٹنس R1 محض 180 پوائنٹس کے فاصلے پر ہے ہے اسی وجہ سے بلش مومینٹم ( Bullish Momentum ) بنتا یوا نظر نہیں آ رہا تاہم کسی بھی معاشی رپورٹ کے مثبت ٹریگر کے ساتھ 4250 کی نفسیاتی حد کو عبور کرنا ریگولر سیشنز میں نظر آئے گا اور اس سے اوپر سرمایہ کاری کا اچھا حجم نظر آئے گا۔ ڈاؤ جونز فیوچر آج آغاز دے 160 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32414 کی سطح پر اوپن ہوئی ہے۔ گزشتہ اختتامیہ ( Closing ) 32151 پر ہوئی تھی ۔ ابتدائی سپورٹ لیول S1 32000 جبکہ رزسٹنس لیول 33400 ہے۔ اوپر کی طرف ٹریڈنگ اسکوپ 1000 پوائنٹس کے قریب بن رہا ہے۔ ایسے میں مارکیٹ 300 سے 400 پوائنٹس کی تیزی ریگولر سیشن میں دکھا سکتی ہے۔ جبکہ ٹرینڈ لائن 32500 کی سطح کے قریب بنتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔