نیسڈق اور ایس اینڈ پی اپنی موونگ ایوریجز سے اوپر۔

دونوں امیریکن مارکیٹس ایس اینڈ پی( S & P ) اور نیسڈق ( NASDAQ ) اپنی گزشتہ 100 گھنٹوں کی موونگ ایوریجز ( Moving Averages ) سے اوپر ٹریڈ کرتی ہوئی نظر آئیں۔ جیسا کہ دونوں مارکیٹس نے سیشنز کے دوران اس ہفتے کی بلند ترین سطح کو چھوا۔ اگر ایس اینڈ پی کا جائزہ لیں تو 100 گھنٹوں کی موونگ ایوریج 4045.94 پر بنتی ہے جبکہ 38.3 فیصد ری۔ٹریسمنٹ ( Retracement ) کا پوائنٹ 4054.27 کے بالکل اوپر بن رہا ہے۔ آج کے ٹریڈنگ سیشن میں انڈیکس نے دونوں ہی پوائنٹس توڑ دیئے۔ یعنی ایس اینڈ پی اپنی 100 گھنٹوں کی موونگ ایوریج اور ریٹریسمنٹ دونوں کے پوائنٹس اور لائنز کے اوپر 4067.23 پر ٹریڈ کرتی ہوئی دیکھی گئی۔ اپنی کل کی سطح سے 61 پوائنٹس یا 1.53 فیصد اوپر ۔ جو کہ ظاہر کر رہا ہے کہ اگلے ہفتے کے ٹریڈنگ سیشن کا آغاز 100 گھنٹوں کی اوسط قدر ( Average Value) اور ری۔ٹریسمنٹ ( Re-tracement) دونوں سے ہی اوپر ہو گا۔ اس ہفتے کی ایوریج کا جائزہ لیں تو بلاشبہ ایس اینڈ پی کا یہ اچھا اختتامیہ ( Closing ) ہے۔
دوسری طرف نیسڈق کا آج کا کلوزنگ سیشن ( Closing Session ) بھی 100 گھنٹوں کی موونگ ایوریج ( Moving Average ) سے اوپر ہی ہوا ہے یعنی 12112 کی سطح پر ۔ اپنی کل کی سطح سے 250 پوائنٹس یعنی 2.11 فیصد اوپر۔ اسکی گزشتہ 100 گھنٹوں کی موونگ ایوریج 12065 پر بنتی ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ نیسڈق نے اس ہفتے کی بلند ترین سطح حاصل کر لی ہے اور اس لیول پر کلوزنگ( Closing ), آنیوالے کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کے لئے زیادہ بلند موومنٹ ( Movement ) کا دروازہ کھولے گی۔ اگر نیسڈق کی 38.2 فیصد ری۔ٹریسمنٹ( Re-tracement ) کے پوائنٹ کو جائزہ لیں تو یہ 12124 پر بنتا ہے۔ یعنی آج کی کلوزنگ 38 فیصد ری۔ٹریسیمنٹ سے محض 12 پوائنٹس کے فاصلے پر ہوئی ہے۔ اگرچہ اس اعتبار سے انڈیکس اپنے ہدف سے ہلکا سا نیچے بند ہوا ہے تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک اچھی Closing دیکھنے میں آئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button