والٹ ڈزنی(DIS ) کے اسٹاکس کی قدر میں گراوٹ۔ بنیادی اور ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کا جائزہ۔

آج Nasdaq اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں والٹ ڈزنی (DIS ) کی قدر میں 6.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اسکے شیئرز کی قدر 93.09 ڈالرز فی شیئر کی سطح پر آ گئی ہے۔ جو کہ اس کی گذشتہ ایک ماہ کے دوران کم ترین سطح ہے۔ جس کی بنیادی وجہ والٹ ڈزنی کی اسٹریمنگ کی لاگت میں ہونیوالا اضافہ ہے جس کے بعد اسکے مارکیٹ میں شیئرز کے حجم (Shares Volume) میں 9 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسی Bearish Momentum کے دوران والٹ ڈزنی کے سال 2022ء کے چوتھے معاشی کوارٹر کے معاشی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جس میں فی شیئر خسارہ 0.30 فیصد رہا جو کہ گذشتہ دو سال کے دوران اسٹریمنگ کمپنی کے بدترین نتائج سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔کمپنی کا مالی سال کے اختتام پر ریونیو 20.15 بلیئن ڈالر رہا ہے جو کہ گذشتہ سال کی نسبت 1.3 ارب ڈالر کم رہا ہے

کیا معاشی رپورٹ مکمل ہے ؟

والٹ ڈزنی کی مالی سال 2021-22 کی رپورٹ میں اسٹریمنگ کی لاگت میں اضافے کے اعداد و شمار جاری نہیں کئے گئے ہیں جن کے بغیر یہ نتائج ادھورے ہیں گزشتہ 2 سال کے دوران (کورونا کی عالمی وباء کے بعد) والٹ ڈزنی دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ کمپنی بن چکی ہے کیونکہ یوکرائن جنگ کے بعد نیٹفلیکس کے ریونیو میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔ ڈزنی انتظامیہ مسلسل نئے پراجیکٹس لانچ کر رہی ہے اور مستقبل میں اسٹریمنگ کی دنیا کو نئے افق سے روشناس کرانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ ایسے میں اسکے معاشی نتائج میں سے اسٹریمنگ کی موجودہ لاگت کا کم ہونا اس کے سرمایہ کاروں کو عدم تحفظ کا شکار سکتا ہے۔ ڈزنی انتظامیہ 2023ء کے دوران صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے پر 30 بلیئن ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ جسے "مستقبل کی اسٹریمنگ کا انداز” قرار دیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس مالی سال کے اختتام تک ڈزنی اسٹریمنگ کے اسبسکرائبرز کی تعداد میں 164 ملیئن افراد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ نیٹفلیکس سے دوگنا ہے۔ اسکے علاوہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق والٹ ڈزنی کے تفرہحی تھیم پارک ڈزنی لینڈ کی آمدنی 7.4 بلیئن ڈالرز رہی ہے۔ جو کہ کورونا کے بعد کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ڈزنی اسٹاکس (DIS) کا ٹیکنیکی جائزہ۔

ڈزنی اسٹاکس (DIS) کی موجودہ فروخت کا رجحان قلیل المدتی ہے اور 93 ڈالرز کی سطح ہمیشہ سے اس کو اصلاح (Correction ) کا اچھا موقع فراہم کر رہی ہے کیونکہ اس سے قبل دوسرے اور تیسرے معاشی کوارٹر کے نتائج کے موقع پر بھی جون اور جولائی 2022ء کی Quarterly Reports کے اجراء کے موقع پر بھی ڈزنی اسٹاکس اسی سطح سے دوبارہ Bullish موڈ میں واپس آیا تھا۔ جسے Disney کا بلیو زون بھی کہا جاتا ہے۔ اور 90 ڈالرز کی سپورٹ ڈزنی کے لئے اب تک کی سب سے مضبوط سپورٹ ثابت ہوئی ہے۔ اور 90 سے 92 کےدرمیان مستحکم ہوتا ہے۔ اسی سطح سے 13 اکتوبر کو بھی ڈزنی (DIS) نے دوبارہ اپنی 100SMA کو واپس حاصل کیا تھا اور ہ0 ڈالرز کی سطح سے نیچے ڈزنی اسٹاکس محض ایک بار 79 ڈالرز کی سطح تک کورونا کی وباء کے آغاز پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا تھا۔ ڈزنی ہمیشہ سے ایک بڑے کیپ والا اسٹاک رہا ہے۔ اور ہمیشہ سے پریشر کی شکار مارکیٹس میں بھی اچھا پرفارم کرتا رہا ہے۔ موونگ ایوریج کی Divergence اور Convergence یعنی MACD کے انڈیکیٹرز اسکے Bearish رجحان کو ظاہر کر رہے ہیں تاہم اسکا جھکاؤ اور ارتکاز ابھی تک 50 فیصد Bullish اور 35 Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ہے۔ اسطرح اس کا جھکاؤ اور ارتکاز Bullish ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسوقت Disney کی 9SMA اسکی 21SMA سے اوپر ہے۔ جس سے اسکی طلب کا مثبت مومینٹم ظاہر ہو رہا ہے۔ یہاں سے اسکی سپورٹ کے لیولز 90, 82 اور 75 ہیں جبکہ اسکے مزاحمتی لیولز 98، 105 اور 112 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button