ٹی۔آر۔جی پاکستان لیمیٹڈ (TRG) کا Bullish مومینٹم برقرار
بنیادی جائزہ
آج پاکستانی اسٹاکس میں ٹی۔آر۔جی (TRG ) مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہی 145 کے نفسیاتی ہدف کے قریب پہنچچ گیا ہے۔ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کے اس اسٹاک میں گذشتہ ماہ کے وسط سے ہی تیزی اور مثبت مومینٹم نظر آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ٹیکنالوجی کے عالمی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں ہونیوالا زبردست اضافہ ہے اسکے علاوہ پاکستان کی آئی۔ٹی کمپنیز بالخصوص سافٹ ویئر کمپنیز کو ملنے والے ریکارڈ غیر ملکی سافٹ ویئر اور ایپس کی ڈویلپمنٹ کے آرڈرز ہیں۔ جو کہ رواں ماہ 2 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ جس کے بعد PSX کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران پاکستان کے آئی۔ٹی سیکٹر نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ اور یہ شعبہ گزشتہ کوارٹر کے دوران 5 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی زر مبادلہ حاصل کر چکا ہے۔جبکہ ٹی۔آر۔جی میں تیزی کی دوسری بڑی وجہ اس کی ذیلی بین الاقوامی شاخ Affinity کے عالمی اسٹاکس کے شیئرز کی قدر میں وال اسٹریٹ میں دوران ٹریڈ ہونیوالا اضافہ ہے۔ جس کے بعد سے اب تک PSX میں ٹی۔آر۔جی کی قدر میں 67 روپے فی شیئرز کا اضافہ ہو چکا ہے اور تیسری بڑی وجہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ہونیوالی سرمایہ کاری ہے۔ یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator ) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے۔ ٹی۔آر۔جی نہ صرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے بلکہ اسکی ذیلی شاخ Affinity امریکی مارکیٹس Nasdaq اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی متحرک اسٹاک کے طور پر جانی جاتی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج TRG میں ٹریڈنگ کا آغاز 143 روپے 40 پیسے سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح 143 روپے 2 پیسے تھی جبکہ اوپر کی طرف یہ 1 روپے 35 پیسے کے اضافے کے ساتھ 144 روپے روپے 75 پیسے کے قریب اپنی بلند ترین سطح بنا چکی ہے۔ آج کے دن میں اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ اسکا محور (Pivot) 143 روپے 15 پیسے ہے جہاں سے اسکے ٹریڈرز Intra-Day میں 1 سے 2 روپے جبکہ Holding کے ساتھ 25 سے 30 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسکی تمام 12 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( S1 ) 141 اور دوسری نفسیاتی سپورٹ ( S2 ) 138 ہے ۔ جبکہ تیسری نفسیاتی سپورٹ ( S3 ) 135 ہے ۔ جبکہ اوپر کی طرف پہلی مزاحمتی حد 144، دوسری مذاحمتی اور ٹیکنیکی حد 147 (R2 ) اور تیسری مزاحمتی حد (R3 ) 151 ہے جبکہ ٹیکنیکل انڈیکٹرز 143 کی سطح پر خریداری کا اشارہ دے رہے ہیں آج TRG اپنی 200SMA کے قریب آ گیا ہے۔ اور اسکا جھکاؤ اور ارتکاز ( Bias ) 95 فیصد Bullish، اور 5 فیصد Sideways ہے۔ اس طرح مجموعی Bias آج بھی Bullish ہی رہا۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 143 روپے 15 پیسے اور فروخت کا 145 ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں مجموعی طور پر 15 لاکھ سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ آج کے دن میں 145 کی مزاحمتی حد عبور کرنے کی صورت میں یہ انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ اور آنے والے دنوں میں یہ 170 سے 175 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔