ٹی۔آر۔جی (TRG) کا Bullish مومینٹم PSX کے ملے جلے رجحان کے باوجود برقرار

بنیادی جائزہ

آج TRG مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی PSX کے ملے جلے رجحان کے باوجود مثبت موڈ اختیار کئے ہوئے ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ٹیکنالوجی کے عالمی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں ہونیوالا زبردست اضافہ ہے اسکے علاوہ پاکستان کی آئی۔ٹی کمپنیز بالخصوص سافٹ ویئر کمپنیز کو ملنے والے ریکارڈ غیر ملکی سافٹ ویئر اور ایپس کی ڈویلپمنٹ کے آرڈرز ہیں۔ جو کہ رواں ماہ 2 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ جس کے بعد PSX کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران پاکستان کے آئی۔ٹی سیکٹر نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ اور یہ شعبہ گزشتہ کوارٹر کے دوران 5 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی زر مبادلہ حاصل کر چکا ہے۔جبکہ ٹی۔آر۔جی میں تیزی کی دوسری بڑی وجہ اس کی ذیلی بین الاقوامی شاخ Affinity کے عالمی اسٹاکس کے شیئرز کی قدر میں وال اسٹریٹ میں دوران ٹریڈ ہونیوالا اضافہ ہے۔ جس کے بعد سے اب تک PSX میں ٹی۔آر۔جی کی قدر میں 67 روپے فی شیئرز کا اضافہ ہو چکا ہے اور تیسری بڑی وجہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ہونیوالی سرمایہ کاری ہے۔ یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator ) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے۔ ٹی۔آر۔جی نہ صرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے بلکہ اسکی ذیلی شاخ Affinity امریکی مارکیٹس Nasdaq اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی متحرک اسٹاک کے طور پر جانی جاتی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج TRG میں ٹریڈنگ کا آغاز 134روپے 52 پیسے سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح 134 روپے 2 پیسے تھی جبکہ اوپر کی طرف یہ 1 روپے 88 پیسے کے اضافے کے ساتھ 136 روپے 40 پیسے کے قریب اپنی بلند ترین سطح بنا چکا ہے۔ آج کے دن میں اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ اسکا محور (Pivot) 134 روپے 50 پیسے ہے جہاں سے اسکے ٹریڈرز Intra-Day میں 1 سے 2 روپے جبکہ Holding کے ساتھ 30 سے 35 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسکی تمام 12 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( S1 ) 134 اور دوسری نفسیاتی سپورٹ ( S2 ) 131 ہے ۔ جبکہ تیسری نفسیاتی سپورٹ ( S3 ) 128 ہے ۔ جبکہ اوپر کی طرف پہلی مزاحمتی حد 136، دوسری مذاحمتی اور ٹیکنیکی حد 138 (R2 ) اور تیسری حد (R3 ) 141 ہے جبکہ ٹیکنیکل انڈیکٹرز 134 کی سطح پر خریداری کا اشارہ دے رہے ہیں آج TRG اپنی 200SMA سے نیچے لیکن 20 اور 100SMA سے اوپر آ گیا ہے۔ اور اسکا جھکاؤ اور ارتکاز ( Bias ) 44 فیصد Bullish، جبکہ 43 فیصد Bearish اور 13 فیصد Sideways ہے۔ اس طرح مجموعی Bias آج بھی Bullish ہی ہی نظر آ رہا ہے۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 134 روپے 50 پیسے اور فروخت کا 136 ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 71 ہزار سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ آج کے دن میں 138 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) عبور کرنے کی صورت میں یہ انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ اور آنے والے دنوں میں یہ 145 سے 150 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button