ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ) کے ٹیکنیکی اعداد و شمار کیا بتا رہے ہیں ؟

ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ). پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) کی انتہائی متحرک کمپنیز میں شامل ہے اور اس کا شمار سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والے اسٹاکس میں ہوتا ہے۔ رواں سال کے دوران پراپرٹی سیکٹر کی اس کمپنی کے KSE100 میں شیئرز کی قدر میں 75 فیصد گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز نے 17 رواں سال کے دوران 66 روپے سے نیچے 17 روپے تک کا سفر کیا ہے۔ یہ ٹی۔پی۔ایل گروپ کا حصہ ہے اور اس کے بنیادی خدوخال (Fundamentals ) انتہائی مضبوط ہیں۔ ان دنوں انڈیکس کے رجحان کے ساتھ ہی اس میں بھی بیئرش ٹرینڈ نظر آ رہا ہے۔ TPLP انٹرا ڈے کا انتہائی مقبول اسٹاک ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران یہ ایک محدود رینج میں بھی انتہائی مقبول ہے۔ آج بھی TPLP کی Share Value میں 2.55 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

آج ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز میں ٹریڈنگ کا آغاز 17 روپے 60 پیسے سے ہوا۔ جبکہ کل کا اختتامیہ (Closing ) 17 روپے 65 پیسے تھا۔ آج اسکا Upper Cap بھی 18 روپے 97 پیسے اور Lower Lock سولہ روپے 33 پیسے پر ہے۔ آج اسکی کم ترین سطح 17 روپے 1 پیسے اور بلند ترین لیول 17 روپے 80 پیسے ہے۔ جبکہ اسوقت یہ اسٹاک کل کی سطح سے 47 پیسے کمی کے ساتھ 17 روپے 18 پیسے پر ہے۔ اسکا محور (Pivot ) بھی 17 روپے پر ہے۔ جو کہ اسکی دوسری نفسیاتی سپورٹ (S2 ) بھی ہے۔ یہ اسکی انتہائی مضبوط سپورٹ ہے جسے پراپرٹی سیکٹر کے اس اسٹاک نے گزشتہ 200 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط 200SMA کے دوران صرف ایک بار توڑا ہے اس لئے اسکی Buying Call بھی 17 روپے کی سطح پر ہے جبکہ دوسری Buying Call آج 19 روپے 90 پیسے پر ہے جبکہ انٹرا ڈے کی فروخت کی کال (Sell Call ) آج 17 روپے 50 پیسے پر ہے تاہم اسے انٹرا ڈے ٹریڈ میں 17 روپے 40 پیسے پر بھی فروخت کیا جا سکتا ہے۔ اب تک اس کی گزشتہ 3 گھنٹوں کی اوسط 3SMA کے دوران سب سے زیادہ خریداری 17 روپے 15 پیسے سے 17 روپے 25 کے درمیان ہوئی ہے۔ اب تک اس میں 1 لاکھ 40 ہزار شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

اگر موجودہ سطح سے نیچے اس کے سپورٹ لیولز مندرجہ ذیل ہیں پہلی سپورٹ (S1 ) آج 17 روپے 20 پیسے، دوسری سپورٹ (S2 ) 17 کی سطح پر جبکہ آج کی تیسری سپورٹ (S3 ) نیچے 16 روپے 80 پیسے پر ہے۔ جبکہ آج کے لئے اسی سطح کو خریداری کے لئے بہترین سطح بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ آج TPLP میں 20 فیصد Bullish, 35 فیصد Bearish اور 45 فیصد Sideways ہیں۔ جبکہ مارکیٹ کے منفی اور مثبت ٹریگرز کے ساتھ ہی سائیڈ لائن سرمایہ کار اپنے رجحان بدل رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) نیوٹرل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button