پائینیئر سیمنٹ، مسلسل تیسرے روز تیزی کی ریلی جاری۔

پائینیئر سیمنٹ میں مسلسل تیسرے روز تیزی کی ریلی جاری ہے۔ جسکی بنیادی وجہ پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ پائینیئر سیمنٹ کی قدر میں 75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسکے علاوہ حالیہ عرصے کے دوران سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے ورلڈ بینک اور دیگر عالمی اداروں کے کی طرف سے فنڈز کے اجراء کے بعد سیمنٹ کی طلب (Demand) میں نمایاں اضافہ ہوا۔ محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ماہ میں سینٹ کی فی پیک قیمت 67 فیصد بڑھی ۔ جبکہ اسکی اسٹاک ویلیو میں بھی مسلسل تیزی نظر آ رہی ہے۔

پائینیئر سیمنٹ PSX کے متحرک اسٹاکس میں سے ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور ہولڈنگ، دونوں طرح کی ٹریڈ کیلئے موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 43 روپے 40 پیسے سے لے کر 81 روپے 29 پیسے کے درمیان رہی۔ اس طرح یہ اپنی طویل المدتی ٹرینڈ لائن کے وسط میں موجود ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ پائینیئر سیمنٹ لیمیٹڈ کا قیام 9 فروری 1986ء کو بطور پبلک لیمیٹڈ کمپنی عمل میں آیا۔ اسکی بنیادی سرگرمی ملک میں سیمنٹ کی پیداوار اور ایکسپورٹ ہے۔

معاشی اسٹرینتھ کا جائزہ

اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 1 ارب 40 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کا ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 22 کروڑ 71 لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 11 کروڑ 35 لاکھ سے زائد شیئرز آزادانہ ٹریڈ کیلئے دستیاب ہیں۔ جو مجموعی تعداد کا 50 فیصد بنتے ہیں۔ گذشتہ ماہ کے آخر میں کمپنی کے شیئر ہولڈرز اور مرکزی عہدیداروں کے اجلاس میں سالانہ رپورٹ ریلیز کی گئی۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 817 ملیئن روپے ٹیکس ادائیگی کے بعد خالص منافع 1761 ملیئن روپے رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کروائے گئے ڈیکلیریشن کے مطابق یہ 7.75 روپے فی شیئر بنتی ہے۔ جبکہ گذشتہ سال فی شیئر منافع 5.03 روپے تھا۔ جبکہ 2021ء کا منافع 114 ملیئن تھا۔

پائینیئر سیمنٹ کے مطابق اسکی سالانہ گروتھ 6 کروڑ روپے (33 فیصد) رہی۔ معاشی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی پیداوار 21.76 ملیئن ٹن رہی۔ واضح رہے کہ یہ مقررہ ہدف سے 20 فیصد زیادہ رہا۔ اسی عرصے میں اسکا برآمدی حجم (Export Volume) 1.73 ملیئن ٹن ہے۔مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کے باعث فروخت شدہ آمدنی میں 25.89 فیصد بہتری ہوئی۔ شرح سود (Interest rate) میں اضافے کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔

حالیہ عرصے میں کمپنی نے دو نئی پروڈکٹس Ordinary Portland Cement اور برآمدی معیار کے Sulphate Resistant Cement متعارف کروائے جو کہ عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرنے کے علاوہ جدید گھروں کی تعمیر کیلئے انتہائی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ کمپنی کا Corporate Portfolio میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کا مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہے جبکہ اسکے ذیلی دفاتر فئصل آباد، ملتان اور کراچی میں واقع ہیں اسکا پیداواری یونٹ جویر آباد میں ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

پائینیئر سیمنٹ نے آج ٹریڈ کا آغاز 64 روپے کی سطح سے کیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 64.00 سے 67.15 کے درمیان ہے۔ اسکی اسٹاک ویلیو میں 1 روپے 98 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد فی شیئر قدر 65.80 روپے پر آ گئی ہے۔ اسوقت تک اس میں 61 لاکھ 71 ہزار شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

آج یہ اپنی 2022ء کی 75 فیصد ریٹریسمنٹ جو کہ اسکی 100 روزہ Moving Average بھی بنتی ہے سے اوپر آ گیا۔ جبکہ یہ 20DMA کی Bullish سطح کو پہلے ہی عبور کر گیا تھا۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 60 فیصد Bullish اور 25 فیصد بیئرش جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسے سپورٹ لیولز 65.30, 64.80 اور 64.30 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 66.30, 66.90 اور 67.40 ہیں۔

اسکا محور 65.60 ہے۔ پائینیئر سیمنٹ کی 12 میں سے 10 Moving Averages بھی Strong Buy کا اشارہ کر رہی ہیں۔ جبکہ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 69 سے اوپر ہے جو کہ بڑی Bullish Rally کی علامت ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button