ہائی نون لیبارٹریز کی اسٹاک ویلیو میں اضافہ۔
ہائی نون لیبارٹریز کی اسٹاک ویلیو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ کئی ماہ سے لیٹر آف کریڈٹ کے اجراء پر عائد پابندی کا خاتمہ اور ادویات کی تیاری کیلئے خام مال کی درآمد (Import) کا دوبارہ آغاز ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی بینکوں نے گذشتہ روز محدود پیمانے پر Letter of Credit کے اجراء کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ ملک کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز سے نیچے آنے کے بعد درآمدات پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ جس سے فارماسیوٹیکل سیکٹر شدید متاثر ہوا تھا اور زندگی بچانے والی ادویات کی پیداوار بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔
ہائی نون لیبارٹریز (HINOON) کا تعارف
ہائی نون لیبارٹریز کا قیام کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت 1984ء کو ہی عمل میں آیا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمیاں ادویات کی تیاری اور ان کی ڈسٹری بیوشن ہے۔ اس کا ہیڈ آفس لاہور میں ہے۔ یہ پاکستانی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کا سب سے بڑا نام ہے۔ جس کی تیار کردہ ادویات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی دیگر ممالک کو درآمد کی جاتی ہیں۔
قیام کے وقت کمپنی کا بنیادی سرمایہ 19 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 4 کروڑ 18 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float Trade) کیلئے 1 کروڑ 88 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 45 فیصد بنتے ہیں۔ 2022ء میں اسکے معاشی نتائج انتہائی شاندار رہے۔ ملک میں معاشی بحران کے باوجود حاصل کردہ منافع 2 ارب 41 کروڑ روپے رہا جو کہ 2021ء کی نسبت 48 لاکھ روپے زیادہ رہا۔EPS کا 57 فیصد ریونیو پاکستان جبکہ 43 فیصد برآمدات (Exports) سے حاصل کیا گیا۔
ٹیکنیکی جائزہ
ہائی نون نے آج کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 470 روپے فی شیئر کی سطح سے کیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 460 سے 475 کے درمیان رہی۔ مارکیٹ بند ہونے پر اختتامی قدر گذشتہ روز کے اختتامیے سے 3 روز 30 پیسے اوپر 471 روپے 25 پیسے پر ہوا۔ اس طرح اس نے رواں ماہ کے دوران پہلی بار 470 کا نفسیاتی ہدف عبور کیا ہے۔ یہ اپنی 20 روزہ Moving Average سے اوپر بند ہوا ہے۔ جبکہ 2022ء کی ریٹریسمنٹ کا 61.8 فیصد بھی عبور کر گیا۔
سرکٹ بریکرز کا جائزہ لیں تو اپر کیپ 503 روپے جبکہ لوئر لاک 432 روپے ہر ہے۔ گذشتہ ایک سال میں اسکی ٹریڈنگ رینج 447 سے 650 کے درمیان رہی ہے۔ اس طرح 2022ء میں اس کے اپنی 23 فیصد مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کھوئی۔ اسکے سپورٹ لیولز 470، 464 اور 460 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 475، 479 اور 484 ہیں۔
ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 50 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 20 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ طویل المدتی ہدف 900 rروپے فی شیئر قدر کا حصول ہے۔ جو کہ اسکی 2018ء میں بلند ترین سطح ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔