TRG Pakistan: محدود مارکیٹ رینج کے باوجود تیزی پر اختتام
TRG Pakistan میں محدود مارکیٹ رینج کے باوجود دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا۔ جس کی بنیادی وجہ گذشتہ سال کی مثبت ایکسپورٹ رپورٹ کے بعد وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کیطرف سے بلند اہداف کا تعین اور یورپی مارکیٹس میں ملنے والے نئے آرڈرز ہیں۔ اس کے علاوہ Affinity کا امریکی کمپنیوں کے ساتھ ہونیوالا اشتراک بھی سرمایہ کاروں کواس کی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے۔ جو کہ ٹی۔آر۔جی کی بین الاقوامی شاخ ہے
اسکے علاوہ رواں ماہ کے دوران پاکستان کے محکمہ شماریات طرف سے جاری کی جانیوالی ٹریڈ رپورٹ کے مطابق 2022ء کے دوران پاکستان کی ٹیکنالوجی سروسز کی برآمدات (Exports) 6.5 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں۔ جو کہ مجموعی ملکی برآمدات کا 32 فیصد حصہ ہیں۔ ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اس ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
شدید معاشی مسائل کے باوجود پاکستان کی I.T ایکسپورٹس کا اس سطح تک پہنچنا ایک بہت بڑی کامیابی اور قیمتی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves ) کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں۔ غیر ملکی سافٹ ویئرز اور ایپس ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹس نومبر 2022ء تک 4.25 ارب ڈالرز کے قریب رہے جبکہ دسمبر کا تخمینہ 2 ارب ڈالرز کا ہے۔ 2018ء سے ٹی۔آر۔جی کو دنیا کے 47 ممالک کے سب سے بڑے اسٹاک انڈیکس MSCI میں بھی شامل کیا گیا۔
TRG پاکستان کی آئی۔ٹی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کا اہم جزو ہے۔ کمپنی کی بین الاقوامی شاخ Affinity کے امریکی مارکیٹ NASDAQ اور جاپانی انڈیکس Topix میں لسٹڈ شیئرز کی قدر میں حالیہ عرصے کے دوران زبردست اضافہ ہوا۔ جس کے بعد TRG پاکستان لیمیٹڈ بھی مسلسل تیزی کا رجحان اختیار کئے ہوئے ہے۔ نامساعد معاشی حالات اور بنیادی سپورٹ کی کمی کے باوجود پاکستان کے آئی۔ٹی سیکٹر نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ یہ شعبہ گزشتہ کوارٹر کے دوران بھی 5 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی زر مبادلہ (Foreign Exchange Reserves) حاصل کر چکا ہے۔
گذشتہ کوارٹر کے دوران PSX میں ٹی۔آر۔جی کی قدر میں 67 روپے فی شیئرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔اسکی بڑی وجہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ہونیوالی سرمایہ کاری ہے۔ یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator) کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے۔ معاشی ماہرین آنیوالے کوارٹر تک اسکی شیئر ویلیو میں 45 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج TRG میں ٹریڈنگ کا آغاز 107
روپے سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح 106 روپے 51 پیسے رہی۔ جبکہ اوپر کی طرف یہ 2 روپے 88 پیسے اضافے سے 109 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔ آج کے سیشن میں اسکی بلند ترین سطح یہی تھی۔ تاہم دن کے وسطی سیشن میں یہ مارکیٹ کے مجموعی رجحان کے ساتھ نیچے آیا۔ تاہم دن کا اختتام مجموعی طور 18 پیسے اضافے سے 107.78 پر مثبت انداز میں ہوا۔
اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ اسکا محور (Pivot) 107 روپے 85 پیسے ہے جہاں سے اسکے ٹریڈرز Intra-Day میں 2 سے 3 روپے جبکہ Holding کے ساتھ 30 سے 35 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔
اسکی تمام 12 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( S1 ) 107.60 اور دوسری سپورٹ ( S2 ) 107.20 جبکہ تیسری سپورٹ ( S3 ) 106.80 ہے ۔ اوپر کی طرف پہلی مزاحمتی حد (Resistance Level) 108.20، دوسری مذاحمتی اور ٹیکنیکی حد 108.80 (R2 ) اور تیسری (R3 ) 109.20 ہے آج TRG اپنی 200SMA سے نیچے لیکن 20 اور 100SMA سے اوپر آ گیا ہے۔
اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 55 فیصد Bullish، جبکہ 30 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) آج بھی Bullish ہی نظر آ رہا ہے۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 107 روپے 60 پیسےاور فروخت کا 110 سے اوپر ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں مجموعی طور پر 27 لاکھ 26 ہزار سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
کل 107 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) عبور کرنے کی صورت میں یہ انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ اور آنے والے دنوں میں 140 سے 150 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 300 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔