Unity Foods Limited:مارکیٹ میں مندی کے باوجود مستحکم، شاندار معاشی نتائج

Unity Foods Limited مارکیٹ میں مندی کے باوجود مستحکم ہے۔ اسکی بنیادی وجہ کمپنی کے مثبت سالانہ نتائج کا اجراء ہے۔ اسکے علاوہ پاکستان میں Food items کی قیمتوں میں ہونیوالا مسلسل اضافہ بھی ان کا منافع سطح پر لانے کا بڑا سبب ہے۔ ملک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں رواں ماہ کے دوران بھی 40 فیصد اضافہ ہے۔ جس کا ایڈوانٹیج Food and Personal Care سیکٹر کو ہوا۔ یونٹی فوڈز اس سیکٹر کا سب سے بہترین اسٹاک سمجھا جاتا ہے۔

ملک میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کے اثرات اگرچہ معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) کو دباؤ میں رکھے ہوئے ہیں ۔ تاہم فوڈ کمپنیز کے سالانہ نتائج انہیں ہونیوالے ریکارڈ منافع کی عکاسی کر رہے ہیں۔UNITY آج 13 روپے فی شیئر کی نفسیاتی سپورٹ سے اوپر سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے۔

سالانہ نتائج کا جائزہ

کمپنی کے سالانہ نتائج 27 مارچ کو جاری کئے گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کروائی جانیوالی ڈیکلیریشن میں گذشتہ سال کا منافع 11 کروڑ 15 لاکھ روپے رہا۔ جو کہ 2021ء کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ یونٹی کے فروزن فوڈ آئٹمز پاکستانی مارکیٹ کے علاوہ خلیجی ممالک اور مشرق بعید کے ممالک کو بھی برآمد (Export) کئے جاتے ہیں۔ اسکی ٹارگٹ مارکیٹ نے حالیہ عرصے کے دوران وسعت اختیار کی ہے۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی اجلاس 25 سے 27 مارچ تک کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں اگرچہ کسی قسم کے بونس یا رائٹ شیئرز جاری نہیں کئے گئے۔ تاہم کمپنی کے نئے پراجیکٹس سے اسکے فیوچر پوٹینشل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یونٹی فوڈز کا تعارف

یونٹی فوڈز لیمیٹڈ (UNITY) کا قیام کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت (بعد ازاں اسے کمپنیز ایکٹ 2017 سے تبدیل کر دیا گیا) عمل میں آیا۔ اسکا بنیادی سرمایہ 1 ارب 15 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 1 ارب 19 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) شیئرز کی تعداد 47 کروڑ 76 لاکھ ہے۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 40 فیصد بنتے ہیں۔

اس اعتبار سے یہ پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ کی بہترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ گذشتہ دو سالوں کے دوران اسکی اسٹاک ویلیو 12 روپے 40 پیسے سے 45 روپے کے درمیان رہی ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 50 روپے قدر کا حصول ہے یاد رہے کہ اس سطح پر یہ 2020ء میں ٹریڈ کرتا رہا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

یونٹی فوڈز لیمیٹڈ نے آج ٹریڈ کا آغاز 13 روپے 16 پیسے کی سطح سے کیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 13.00 سے 13.24 کے درمیان رہی۔ اسکے سرکٹ بریکرز کا جائزہ لیں تو اپر کیپ 14.16 اور لوئر لاک 12.16 ہے۔ دن کے اختتام پر شیئر والیوم 9 لاکھ 17 ہزار رہا۔ اگرچہ اختتامی سیشن میں اسکی قدر میں گذشتہ روز کی نسبت 8 پیسے کی معمولی کمی واقع ہوئی لیکن اس کے باوجود 13 کی سپورٹ سے اوپر اختتامیہ اسکا مثبت مومینٹم جاری رہنے کی علامت ہے۔ UNITY اپنی 20SMA کی بلش ٹرینڈ لائن کے بالکل قریب آ گیا ہے۔ جبکہ یہ طویل المدتی 200 روزہ اوسط سے نیچے ہے۔

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز 40 فیصد Bullish اور 20 فیصد بیئرش جبکہ 40 فیصد Sideways رہنے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔ سپورٹ لیولز 13.05, 12.90 اور 12.75 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels)13.25, 13.45 اور 13.65 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button