ٹی۔آر۔جی (TRG) 125 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کا جائزہ

بنیادی جائزہ

آج پاکستانی اسٹاکس میں ٹی۔آر۔جی (TRG ) نے مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہی اپر کیپ (Upper Cap) حاصل کر لیا۔ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کے اس اسٹاک میں رواں ہفتے کے آغاز سے ہی تیزی اور مثبت سمت نظر آ رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ کمپنی کی ذیلی بین الاقوامی شاخ Affinity کے عالمی اسٹاکس کے شیئرز کی قدر میں Nasdaq میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ جس کے بعد سے اب تک PSX میں ٹی۔آر۔جی کی قدر میں 48 روپے فی شیئرز کا اضافہ ہو چکا ہے اور تیسری بڑی وجہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹیکنالوجی سیکٹر کے اسٹاکس کی طلب (Demand) میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator ) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے۔ ٹی۔آر۔جی نہ صرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلکہ اسکی ذیلی شاخ Affinity امریکی مارکیٹس Nasdaq اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی متحرک اسٹاک کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج TRG میں ٹریڈنگ کا آغاز 117 روپے 99 پیسے سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح بھی یہی تھی جبکہ اوپر کی طرف یہ 8 روپے 82 پیسے کے اضافے کے ساتھ 126 روپے پر آ گئی ہے۔ آج کے دن میں اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ یہاں سے کل ابتدائی سیشن کے دوران 4 سے 5 روپے تک منافع حاصل ہو سکتا ہے۔ اسکی تمام 12 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( S1 ) 125 اور کل کے لئے دوسری نفسیاتی سپورٹ ( S2 ) 122 ہے ۔ جبکہ تیسری نفسیاتی سپورٹ ( S3 ) 120 ہے ۔ جبکہ اوپر کی طرف پہلی مزاحمتی حد 128، دوسری مذاحمتی اور ٹیکنیکی حد 130 (R2 ) اور تیسری مزاحمتی حد (R3 ) 135 ہے جبکہ ٹیکنیکل انڈیکٹرز 125 کی سطح پر خریداری کا اشارہ دے رہے ہیں آج TRG اپنی 200SMA پر آ گیا ہے۔ اور اسکا جھکاؤ اور ارتکاز ( Bias ) 95 فیصد Bullish، اور 5 فیصد Sideways ہے۔ اس طرح مجموعیBias آج بھی Bullish ہی رہا۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 125 اور فروخت کا 135 ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں مجموعی طور پر 70 لاکھ سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ آج کے Upper Cap کے بعد کل کے سیشن میں اس میں ابتدائی سیشن میں ہی 4 سے 5 روپے کا اضافہ متوقع یے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button