KSE100 انڈیکس 41 ہزار، KSE30 بھی 15100 کے بالکل قریب

بنیادی جائزہ

دسمبر 2022ء کے آخری دو دنوں کے دوران بننے والا تیزی کا مومینٹم آج سال 2023ء کے پہلے دن بھی جاری ہے۔ اسوقت KSE100 انڈیکس 513 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40933 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران IMF کے ساتھ قرض پروگرام کو جاری رکھنے کے لئے نویں جائزے کے سلسلے میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے ییں۔ جن میں مثبت پیشرفت کے امکانات پر سرمایہ کار پراعتماد نظر آ رہے ہیں۔ دسمبر 2022ء کے دوران عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے متعدد بار مثبت بیانات دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ معاشی ماہرین کے مطابق اگر یہ پروگرام دوبارہ شروع ہو گیا تو یہ پاکستان کے بطور ریاست دیوالیہ نہ ہونے کی گارنٹی ہو گی۔ یہی وجہ ہے کہ مثبت پیشرفت کی توقعات پر پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) میں بہتری نظر آ رہی ہے۔

نئے سال کی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 40348 سے ہوا۔ جس کے بعد اس کی بلند ترین سطح 41027 رہی ہے۔آج انڈیکس نے اپنی اہم ترین مزاحمتی حد (Resistance) 40700 کو عبور کر لیا ہے۔ جس کے بعد 41 ہزار کی نفسیاتی سطح بھی عبور ہو چکی ہے

دوسری طرف KSE30 انڈیکس 242 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15 ہزار کے نفسیاتی ہدف سے اوپر 15078 پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر اس کی بلند ترین سطح 15119 رہی ہے۔ جبکہ تھرٹی انڈیکس اسوقت بھی اس اہم ترین مارک کو ٹیسٹ کر کے مستحکم ہو رہا ہے۔ ۔ آج PSX میں مجموعی طور پر 338 کمپنیاں ٹریڈ کر رہی ہیں۔ جن میں سے 216 کی قدر میں تیزی، 103 میں کمی اور 10 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج KSE100 انڈیکس اپنی 7 روزہ Moving Average سے اوپر آ گیا ہے جبکہ یہ 21DMA کے بالکل قریب ہے جو کہ 41200 پر ہے۔ اگر 200DMA کا جائزہ لیں تو انڈیکس کی موجودہ سطح 40933 ہے جبکہ 200 دنوں کی حرکاتی اوسط 41350 ہے۔ اسطرح یہ اس پوائنٹ سے 417 پوائنٹس کی دوری پر ہے اور 90 فیصد سے زائد کی ٹرینڈ لائن کو Follow کرتے ہوئے بحال ہو چکا ہے۔ موجودہ سطح پر Bulls مسلسل اسٹرینتھ حاصل کر رہے ہیں۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 73 سے اوپر ہے جو کہ بہترین اوپر کی ریلی کی علامت ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 60 فیصد Bullish اور 27 فیصد Bearish جبکہ 13 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز بھی Bullish ہے۔ جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 40900 کی سطح پر خریداری کا اشارہ کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button