سسٹم لیمیٹڈ: کوارٹرلی رزلٹس جاری، پرافٹ ٹیکنگ سے اسٹاک ویلیو میں کمی

سسٹم لیمیٹڈ کے کوارٹرلی رزلٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جس کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے اسکی اسٹاک ویلیو میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سسٹم لمیٹڈ (SYS) کے نتائج کا اعلان آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کروائے گئے ڈیکلیریشن کے تحت کیا گیا

سسٹم لمیٹڈ کے معاشی نتائج کا جائزہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پریس ریلیز کے مطابق کمپنی کے شیئر ہولڈر کا غیر معمولی اجلاس 18 اپریل 2023ء کو لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں رواں سال کے پہلے کوارٹر کے معاشی نتائج کا اعلان کیا گیا۔ جس کے مطابق تمام شیئر ہولڈرز کو 5 روپے فی شیئر Cash Dividend دینے کا اعلان کیا گیا۔ تاہم کسی قسم کے بونس یا رائٹ شیئرز جاری نہیں کئے گئے۔ اجلاس میں پہلے کوارٹر کے دوران معاشی میدان میں سمیٹی گئی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

 

اجلاس کے آخر میں جاری کئے گئے اعلامئے کے مطابق کمپنی نے گذشتہ کوارٹر کی نسبت 15 فیصد زائد منافع حاصل کیا جبکہ Books Closing کی تاریخ 17 مئی مقرر کی گئی۔ یعنی اس تاریخ تک شیئرز ہولڈ کرنیوالے تمام افراد Dividend وصول کرنے کے حقدار ہوں گے۔

کمپنی کی شاندار کامیابیوں کا جائزہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کی اس کمپنی کیلئے مجموعی طور پر گذشتہ ایک سال بہت سی کامیابیاں لے کر ختم ہوا۔ جس کا تسلسل اب بھی جاری ہے۔

 

 

اس عرصے میں System نے بہت سے اہم سنگ میل عبور کئے۔ جن میں شہرہ آفاق عالمی جریدے Forbes کی طرف سے ادارے کو دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کمپنیز میں سے ایک قرار دیا جانا اور مسلسل تیسرے سال Forbes Asia Billion Accalade ایوارڈ کا حصول 2022ء کے دوران کمپنی کا ایک بلیئن ڈالرز کا ریونیو اور مائکروسوفٹ کی طرف سے سسٹم لیمیٹڈ کو Prestigious Microsoft Business Application کا ایوارڈ ملنا شامل ہیں جس کے بعد سسٹم لیمیٹڈ پاکستان کی وہ واحد کمپنی بن گئی ہے جو کہ مائکروسوفٹ کی Innovative Solutions کے لئے پارٹنر ہے۔

سسٹم لیمیٹڈ (SYS) کا تعارف

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ سسٹم لیمیٹڈ کا شمار پاکستان کی بہترین ٹیکنالوجی کمپنیز میں ہوتا ہے۔ اس کا قیام کمپنیز ایکٹ 2017ء کے تحت بطور پبلک لیمیٹڈ کمپنی عمل میں لایا گیا۔ اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 13 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد رکھا گیا تھا۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 29 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار شیئرز ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کے لئے 18 کروڑ 86 لاکھ شیئرز ددستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 65 فیصد بنتا ہے۔

 

گذشتہ تین سالوں میں کمپنی کے شیئرز کی قدر 65 روپے سے بڑھ کر 799 روپے تک پہنچی جبکہ حالیہ عرصے کے دوران مارکیٹ میں گراوٹ کے باوجود اسوقت بھی یہ 463 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ حکومت پاکستان کی طرف سے ادارے کے Innovative Business کے دائرہ کار کو مسلسل وسعت دیا جانا ہے۔کمپنی کا بنیادی بزنس آئی۔ٹی اور Business Automation ہیں۔ اسکا طویل المدتی ہدف 1 ہزار روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج سسٹم لیمیٹڈ (SYS) نے دن کا آغاز 461 کی سطح سے کیا جو کہ اسکی 7 روزہ Moving Average کے بالکل قریب ہے۔ تاہم کے بعد یہ اپنی 21 اور 50DMA کے اوپر 488.00 کی سطح سے نیچے آ گیا۔ تاہم اسکی دن بھر کی ٹرینڈ لائن کا Midpoint آج 455 ریا ہے۔ آج اسکا شیئر والیوم 9 لاکھ 42 ہزار رہا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 449 سے 466.50 کے درمیان رہی ہے۔ جبکہ آج اس کا اپر کیپ 516.38 اور لوئر لاک 444.32 ہے۔

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 460, 454 اور 449 ہیں۔ جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 465, 471 اور 477 ہیں۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کی ایڈوائس (Strong Sell) کو ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ اس کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 50 فیصد Bullish جبکہ 42 فیصد Bearish اور 8 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔

 

 

معاشی ماہرین کے مطابق Holding کے ساتھ اگلے دو سے تین ہفتوں میں 60 سے 70 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ دو سے تین ماہ کی Holding سے 150 روپے فی شیئر تک کا منافع حاصل ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button