گولڈ مین ساکس : US GDP میں کمی کی پیشگوئی

گولڈ مین ساکس نے US GDP میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ ادارے کی جانب سے امریکی قرض کی حد میں اضافے کیلئے ترقیاتی اخراجات کم کئے جانے پر شرح نمو (Growth Rate) میں کمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

گولڈ مین ساکس کی تحقیقی رپورٹ

معاشی تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ کی بنیاد U.S Debit Deal کے نکات کو بنایا ہے۔ جس کا اعلان گذشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن اور ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی کے درمیان تیسرے راؤنڈ کی بات چیت کے اختتام پر کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اخراجات کم کرنے کیلئے ڈویلپمنٹ اور ویلفیئر پروجیکٹس پر کمپرومائز کیا جائے گا۔ جس کے نتیجے میں صارفین کی قوت خرید کم ہو جائے گی اور 2024ء کا GDP سکڑ کر 0.1 فیصد پر آ سکتا ہے۔

ادارے کا خصوصی نوٹ 

ادارے نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ 5 جون تک ممکنہ طور پر سینیٹ سے منظوری کے بعد امریکہ دیوالیہ ہونے سے تو بچ جائے گا لیکن فیڈرل ریزرو کی طرف سے دیئے جانیوالے بیانات میں واضح کیا گیا ہے کہ Rates raising Cycle ختم یا معطل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے معیشت پر سنگین نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔ افراط زر (Inflation) بے قابو ہو کر لیبر مارکیٹ پر دباؤ ڈال سکتی یے اور صارفین کے اخراجات میں ہونیوالے اضافے سے قومی آمدنی تشویشناک حد تک کمی کی شکار ہونے کا امکان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button