TOMCL کی قدر میں تیزی، China کے ساتھ Beef Supply کا بڑا معاہدہ.
contract valued at USD 12 million, is expected to be a milestone in the company’s business
پاکستانی Meat Processing کمپنی TOMCL نے China کو Frozen Beef Supply کے لیے 12 ملین ڈالر کا معاہدہ حاصل کر لیا ہے. جس کے بعد اسکی شیئر پرائس میں تیزی دیکھی گئی. یہ شراکت داری کمپنی کی برآمدات کو بڑھانے اور خاص طور پر Asian Markets میں داخل ہونے کی حکمت عملی سے مطابقت رکھتی ہے.
TOMCL کا China کیساتھ 12 ملین ڈالر کا Beef Supply معاہدہ.
پاکستانی گوشت پراسیسر The Organic Meet Company Limited (T.O.M.C.L) نے China کو فروزن پکے ہوئے گائے کے گوشت کی فراہمی کے لیے 12 ملین ڈالر کا معاہدہ حاصل کر لیا ہے۔ کمپنی نے اس پیش رفت کی اطلاع Pakistan Stock Exchange کو دوران ٹریڈ نوٹس کے ذریعے دی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے. کہ یہ معاہدہ Peoples Republic of China کے ساتھ کامیابی کیساتھ طے پایا ہے. جس سے کمپنی کی Halal Meat اور متعلقہ مصنوعات کی پروسیسنگ، فروخت، اور برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔
T.O.M.C.L نے اس معاہدے کو اپنی کاروباری آپریشنز کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ یہ معاہدہ کمپنی کی International Market میں موجودگی کو مزید بڑھائے گا. خاص طور پر فروزن پکے ہوئے بیف کی بڑھتی ہوئی Chinese Market میں۔
کمپنی کے مطابق، اس معاہدے میں طے شدہ مدت کے دوران. اعلی معیار کے فروزن پکے ہوئے گائے کے گوشت کی فراہمی شامل ہے. جس کی Shipment جلد شروع ہونے والی ہے۔ یہ شراکت داری کمپنی کی برآمدات کو بڑھانے اور خاص طور پر Asian Markets میں داخل ہونے کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔
T.O.M.C.L کا ماننا ہے. کہ اس معاہدے کے نتیجے میں مالی سال 25 کے لیے اس کی آمدنی اور منافع پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ رواں ماہ کے اوائل میں، کمپنی نے Operational Diversification کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا. جس کا مقصد چین کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔
کمپنی نے رواں سال کے آغاز میں South Asia کی پہلی کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا. جب اس نے چین کو پکے ہوئے Frozen Beef کی مصنوعات کامیابی سے برآمد کی تھیں۔
سال 2021 میں، چینی کسٹم حکام نے T.O.M.C.L کو چین کو پکے ہوئے گائے کا گوشت برآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔
چین کے علاوہ، مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی T.O.M.C.L کی بڑی Export Market ہیں، اور کمپنی مشرق بعید، آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ، اور South Asian Markets میں بھی اپنے کاروبار کو فروغ دے رہی ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل.
نوٹس جاری کئے جانے کے بعد TOMCL کی Stock Value میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی. جو کہ PSX میں مندی کے باوجود آخر تک برقرار رہی . اس طرح یہ 62 پیسے بڑھ کر 41 روپے 79 پیسے پر آ گئی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔