یونیٹی فوڈز لیمیٹڈ : تیزی کا تسلسل جاری
یونیٹی فوڈز لیمیٹڈ میں آج بھی تیزی کا تسلسل جاری رہا۔ کمپنی کے مثبت سالانہ نتائج کے اجراء کے نتیجے میں اسکے اسٹاکس کی طلب (Demand) اسوقت اپنے عروج پر ہے۔ پاکستان میں Food items کی قیمتیں بڑھنے کے مثبت اثرات کمپنی کی شیئر ویلیو پر مرتب ہوئے ہیں۔ ملک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں رواں ماہ کے دوران بھی 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ جس کا ایڈوانٹیج Food and Personal Care Sector کو ہوا۔ یونٹی فوڈز اس سیکٹر کا سب سے بہترین اسٹاک سمجھا جاتا ہے۔
ملک میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کے اثرات گذشتہ کئی ماہ سے ملک کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) کو دباؤ میں رکھے ہوئے ہے۔ اس کے باوجود یونٹی فوڈز لیمیٹڈ ایک خاص حد سے زیادہ گراوٹ کا شکار نہیں ہوا اور مجموعی طور پر مستحکم رہا۔ 2023ء کے پہلے کوارٹر میں فوڈ کمپنیز کے سالانہ نتائج انہیں ہونیوالے ریکارڈ منافع کی عکاسی کر رہے ہیں۔UNITY نے آج بھی 13 روپے فی شیئر کی نفسیاتی سپورٹ سے اوپر سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کئے رکھا۔
سالانہ نتائج کا جائزہ
کمپنی کے سالانہ نتائج 27 مارچ کو جاری کئے گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کروائی جانیوالی ڈیکلیریشن میں گذشتہ سال کا منافع 11 کروڑ 15 لاکھ روپے رہا۔ جو کہ 2021ء کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ یونٹی کے Frozen Foods Items پاکستانی مارکیٹ کے علاوہ خلیجی ممالک اور مشرق بعید کے ممالک کو بھی برآمد (Export) کئے جاتے ہیں۔
اسکی ٹارگٹ مارکیٹ نے حالیہ عرصے کے دوران وسعت اختیار کی ہے۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی اجلاس 25 سے 27 مارچ تک کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں اگرچہ کسی قسم کے بونس یا رائٹ شیئرز جاری نہیں کئے گئے۔ تاہم کمپنی کے نئے پراجیکٹس سے اسکے فیوچر پوٹینشل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
یونٹی فوڈز کا تعارف
یونٹی فوڈز لیمیٹڈ (UNITY) کا قیام کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت (بعد ازاں اسے کمپنیز ایکٹ 2017 سے تبدیل کر دیا گیا) عمل میں آیا۔ اسکا بنیادی سرمایہ 1 ارب 15 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 1 ارب 19 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) شیئرز کی تعداد 47 کروڑ 76 لاکھ ہے۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 40 فیصد بنتے ہیں۔
اس اعتبار سے یہ پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ کی بہترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ گذشتہ دو سالوں کے دوران اسکی اسٹاک ویلیو 12 روپے 40 پیسے سے 45 روپے کے درمیان رہی ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 50 روپے قدر کا حصول ہے یاد رہے کہ اس سطح پر یہ 2020ء میں ٹریڈ کرتا رہا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
یونٹی فوڈز لیمیٹڈ نے آج ٹریڈ کا آغاز 12 روپے 91 پیسے کی سطح سے کیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 12.85 سے 13.34 کے درمیان رہی۔ اسکے سرکٹ بریکرز کا جائزہ لیں تو اپر کیپ 13.88 اور لوئر لاک 11.89 ہے۔ دن کے اختتام پر شیئر والیوم 81 لاکھ 18 ہزار رہا۔ اختتامی سیشن کے دوران اسکی قدر میں گذشتہ روز کی نسبت 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔ 13 کی سپورٹ سے اوپر اختتامیہ اسکا مثبت مومینٹم جاری رہنے کی علامت ہے۔ UNITY اپنی 20SMA کی بلش ٹرینڈ لائن کے بالکل قریب آ گیا ہے۔ جبکہ یہ طویل المدتی 200 روزہ اوسط سے نیچے ہے۔
ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز 50 فیصد Bullish اور 20 فیصد بیئرش جبکہ 30 فیصد Sideways رہنے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہے۔ سپورٹ لیولز 13.10, 12.90 اور 12.60 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 13.40 13.10 اور 12.80 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔