آج یورپیئن مارکیٹس میں کیا صورتحال رہی ؟۔
آج یورپی سیشنز کے دوران روس کی طرف سے یورپی کمیشن کے کئی ممالک کو خام تیل کی سپلائی بند ہونے سے انتہائی کم والیوم اور ٹریڈ رینج باؤنڈ رہی۔ جرمن ڈیکس 152 پوائنٹس کی کمی سے 13534 کی سطح پر بند ہوئی۔ فرینچ سی۔اے۔سی 34 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 6490 کی سطح پر بند یوئی۔ اگر بات کریں اٹالین ایم۔آئی۔ بی کی تو اتار چڑھاؤ کے بعد 239 پوائنٹس کی کمی کے بعد کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 22488 رہا۔ برطانوی فٹ۔سی محض 5 پوائنٹس کے اضافے سے 7488 کی سطح پر آ گیا۔ اسٹاکس 600 بھی آج ملے جلے رجحان کے ساتھ اتار چڑھاؤ کے بعد 2 پوائنٹس کی کمی کے بعد 435 کی سطح پر بند ہوئی۔ سوئٹزرلینڈ کا ایس۔ایم۔آئی انڈیکس 33 پوائنٹس کی کمی سے 11332 پر اختتام پزیر ہوا۔ روسی اسٹاک ایکسچینج آج کئی دن کی مندی کے بعد 48 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2136 کی سطح پر آ گئی ۔ آج یورپی مارکیٹس کے منفی رجحان کی ایک بڑی وجہ کسی بلش ٹریگر کا نہ ہونا بھی یے۔ لیکن کروڈ آئل کی سپلائی بند یونے کا اثر نہ صرف یورپی فائنانشل مارکیٹس ہر بلکہ آنے والے دنوں میں پوری عالمی مارکیٹس پر نظر آئے گا۔ اس کے علاوہ یورو انڈیکس پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔