New Zealand Trade Report ریلیز ، NZDUSD کا ملا جلا ردعمل، NZX میں تیزی۔

اگست 2023ء میں برآمدات سکڑ کر 4.99 ارب ڈالرز پر آ گئیں۔ جبکہ درآمدات میں اضافہ ہوا۔

New Zealand Trade Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد NZDUSD کا ملا جلا جبکہ NZX میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے.

New Zealand Trade Report کی تفصیلات۔

نیوزی لینڈ محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں اگست 2023ء میں ملکی برآمدات سکڑ کر 4.99 ارب ڈالرز پر آئیں۔ جبکہ جولائی میں انکا حجم 5.45 ارب ڈالرز تھا۔ تاہم درآمدات (Imports) والیوم 7.28 بلیئن ڈالرز رہا ہے۔ جبکہ ان کی سابقہ ریڈنگ 6.65 بلیئن ڈالرز تھی۔

اس طرح چینی معاشی سست روی سے نیوزی لینڈ کا تجارتی توازن تین سال کے عرصے میں پہلی بار تجارتی خسارے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ معاشی ماہرین ڈیٹا کو افراط زر (Inflation) کے گہرے اثرات سے تعبیر کر رہے ہیں۔ تاہم درآمدی خام مال کے حجم میں اضافے کو مثبت پہلو بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZDUSD) کی قدر میں کسی حد تک بحالی ہوئی ہے۔ کیوی ڈالر اسوقت 0.07 فیصد تیزی کے ساتھ 0.5935 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بتاتے چلیں کہ اس سے قبل ایشیائی سیشنز کے دوران یہ رواں ہفتے کی کم ترین سطح 0.5920 پر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے تھا۔

New Zealand Trade Report ریلیز ، NZDUSD کا ملا جلا ردعمل، NZX میں تیزی۔

دوسری طرف چین سے درآمدی خام مال میں اضافے سے نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ NZX50 انڈیکس 53 پوائنٹس کی تیزی سے 11372 پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 11221 سے 11372 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 2 کروڑ 35 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

New Zealand Trade Report ریلیز ، NZDUSD کا ملا جلا ردعمل، NZX میں تیزی۔

چین کے ساتھ تجارت نیوزی لینڈ کے لئے کیا اہمیت رکھتی ہے۔؟

چین نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنز ہے۔ کیوی معیشت کا 75 فیصد انحصار چین کے ساتھ تجارت پر ہے۔ نیوزی لینڈ ایشیائی ملک سے مشینری ، ادویات، صنعتی اور نایاب دھاتیں اور تیار شدہ مال درآمد کرتا ہے۔ جبکہ اسے چمڑہ ، ڈیری اور غذائی اجناس برآمد کرتا ہے۔ دونوں کے درمیان ٹرانزیکشنز کا مجموعی حجم 10 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔

علاوہ ازیں چین گذشتہ ایک سال سے بین الاقوامی تجارت میں تصفیئے کیلئے نیوزی لینڈ ڈالرز کو امریکی ڈالرکی جگہ استعمال کرتا ہے۔ اس طرح اسکی سب سے زیادہ طلب (Demand) بھی چینی مارکیٹس سے پیدا ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چینی ٹریڈ کے ساتھ منسلک خبریں خود چین سے زیادہ نیوزی لینڈ کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ چین معیشت میں تفریط زر (Deflation) کی خبروں سے گذشتہ ایک ماہ سے نیوزی لینڈ ڈالر شدید گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button