پاکستان کو 12 ارب ڈالرز کے بیل آوٹ پیکیج کی ضرورت ہے

نیوز رپورٹ : کسی بھی معاشی بحران سے بچنے کیلئے اور ادائیگیوں کے توازن کو قائم رکھنے کے لئے پاکستان کو 12 ارب ڈالرز کے بیل آوٹ پیکیج Bailout Package کی ضرورت ہے۔ سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا۔۔ لاہور سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاسی جماعتوں کے درمیان پاکستانی معیشت کو سری لنکا جیسے حالات سے بچانے کے لئے چارٹر آف اکانومی کی تجویز کی حمائت کی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جون میں بجٹ سے پہلے پاکستان کو 12 ارب ڈالرز کے Bailout Package بیل آوٹ پیکیج کی ضرورت ہے تا کہ کسی معاشی بحران سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ بنیادی غذائی ضروریات پر بالواسطہ ٹیکسز میں کمی کی جانی چاہیئے ورنہ عوام کو حقیقی ریلیف نہیں مل سکے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے زرعی ٹیکس کے نفاذ پر بھی زور دیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button