پیپلز بینک آف چائنا نے USDCNY کا آج کے لئے ریفرنس ریٹ مقرر کر دیا۔

پیپلز بینک آف چائنا نے آج کی ٹریڈ کے لئے On Shore چینی یوان USDCNY ریفرنس ریٹ مقرر دیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے عائد سخت ترین سماجی پابندیوں کے ہٹائے جانے کے بعد چینی یوان دوبارہ ایک متحرک کرنسی کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ گذشتہ سال کے دوران چینی یوان کی قدر میں سست معاشی ترقی اور عالمی رسد (Global Supply) کے بند کئے جانے کے بعد شدید گراوٹ واقع ہوئی تھی تاہم گذشتہ ایک ہفتے سے چینی کرنسی کی قدر مسلسل بحال ہو رہی ہے۔ ۔ چینی مرکزی بینک (PBOC) کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چینی یوان کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی آج کے لئے قدر 6.7967 متعین کی گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 6.7962 کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ کورونا کی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد USDCNY کی قدر میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور چینی یوان مستحکم ہونا شروع ہوا ہے۔ چینی یوان اس ہفتے کے دوران اس سطح پر 4 ماہ کے بعد دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ سال اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر 7.00 سے اوپر تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا۔

مرکزی بینک کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اوپن فاریکس مارکیٹ کو سرکاری طور پر متعین کردہ قیمت میں 2 فیصد تک کمی یا اضافے کی اجازت ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ چین میں 3 سال سے عائد سخت ترین سماجی پابندیوں میں غربت اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ چینی عوام کے مظاہروں کے بعد مرحلہ وار کمی کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ 2023ء کے لئے معاشی ترقی کے نئے اہداف بھی مقرر کئے گئے ہیں اور چین میں داخلے پر پابندیاں بھی ہٹا لی گئی ہیں۔ جس کے بعد معاشی سرگرمیاں بتدریج معمول پر آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button