AUDUSD کی قدر میں تیزی ، آسٹریلیئن اور امریکی معاشی ڈیٹا.

آسٹریلیئن ڈالر ایشیائی سیشنز میں 0.6450 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

AUDUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ آسٹریلوی اور امریکی معاشی رپورٹس جاری ہونے کے بعد یہ 0.6450 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آسٹریلوی معاشی ڈیٹا کے اثرات۔

Australian Private Sector Credit Report ریلیز کر دی گئی۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی جاری کردہ رپورٹ میں نجی شعبے کا اگست 2023ء میں قرض 0.4 فیصد بڑھا ہے۔ جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 0.3 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ ڈیٹا سے معاشی و کاروباری سرگرمیوں میں وسعت کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.3 فیصد رہی ہے.

U.S GDP Data کے بعد امریکی ڈالر کا دفاعی انداز

امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں GDP کی شرح 2.1 فیصد رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین اتنی ہی  پیشگوئی کر رہے  تھے .

اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ پہلے کوارٹر کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ بھی 2.1 فیصد ہی تھی . اگر رپورٹ کے دیگر حصّوں کا جائزہ لیں تو Consumer Spending یعنی صارفین کے حقیقی اخراجات میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے عوام کی قوت خرید میں کمی ظاہر ہو رہی ہے .GDP Deflator میں کمی واقع ہوئی ہے اسکی سطح 1.7 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مارکیٹ توقعات 2.0 تھیں

اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ US Exports میں اضافہ ہوا ہے لیکن ابھی بھی یہ منفی زون میں  منفی 9.7  فیصد آئے ہیں اس سے قبل 10.6 فیصد کا تخمینہ تھا . دوسری طرف US Imports میں 0.6 فیصد کی کمی آئیی ہے .

آج جاری کیے جانے والا  ڈیٹا اگرچہ ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل ہے . تاہم اسکے کئی اجزاء حوصلہ افزاء ہیں . مثال کے طور پر CORE PCE کی کوارٹرلی ریڈنگ 3.7 فیصد رہی . جبکہ پہلے کوارٹر میں یہ 5.5 فیصد تھی . اس سے معیشت پر افراط زر کے دباؤ میں نمایاں کمی ظاہر ہو رہی ہے جس سے آنیوالے دنوں میں Growth Rate میں اضافہ اور لیبر مارکیٹ میں مزید لچک پیدا ہونے کے اثار دکھائی دے رہے ہیں.

اگر اس کے مطابق Rate Hike program کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے تو Federal Reserve کے پاس سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا .

رپورٹ کے بعد مارکیٹ مومینٹم میں تبدیلی .

رپورٹ کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور ایک ہفتے پر اسکی ریلی اپنی اسٹرینتھ کھو بیٹھی . جس سے دیگر تمام کرنسیز کے سائیڈ لائن سرمایہ کار بھی اختتامی سیشنز میں خریداری کرتے ہوئے نظر آئے .

اس کے علاوہ  US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ میں Jobless Claims کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار رہی . جبکہ معاشی ماہرین 2 لاکھ 14 ہزار کی پیشگوئی کر رہے تھے . بتاتے چلیں کہ گزشتہ ہفتے بیروزگاری کے ان دعووں کی تعداد 2 لاکھ  ہزار تھی . اس رپورٹ  سے بھی لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں کمی کی نشاندہی ہو رہی ہے . جس سے رسک فیکٹر میں کمی آئی اوراسکا ایڈوانٹیج آسٹریلیئن ڈالر سمیت دیگر تمام کرنسیز نے حاصل کیا۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

Aussie Dollar آج 0.6450 کی نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس سطح کے قریب 0.6464 پر یہ Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ حاصل  کر لے گا۔ جس سے اسکے لئے 0.6500 کے لئے دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ نیچے کی طرف 0.6331 کی ماہانہ کم ترین سطح سے ریکوری کے بعد اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 60 سے اوپر ہے جو کہ اوپر کی طرف اسٹرینتھ کی پیسگوئی کر رہا ہے۔

AUDUSD کی قدر میں تیزی ، آسٹریلیئن اور امریکی معاشی ڈیٹا.

اسکے سپورٹ لیولز 0.6460 , 0.6430 اور 0.6410 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6480 , 0.6510 اور  0.6530 ہیں۔ جبکہ جھکاؤ اور ارتکاز نیوٹرل ہے.

۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button