کرپٹو کرنسیز میں تیزی ، بٹ کوئین 26700 پر آ گیا .

امریکی ڈالر کے یورپین سیشنز کے دوران قدرے دفاعی انداز اختیار کرنے سے مارکیٹ میں کسی حد تک بحالی دیکھی جا رہی ہے .

کرپٹو کرنسیز میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . یورپین سیشنز کے دوران امریکی ڈالر کے قدرے دفاعی انداز اختیار کرنے سے مارکیٹ میں کسی حد تک بحالی دیکھی جا رہی ہے ..

فیڈرل ریزرو کی پالیسی کے بعد کرپٹو کرنسیز  پر کیا اثرات مرتب ہوئے .

بدھ کے روز فیڈرل ریزرو  نے امریکی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو موجودہ سطح پر طویل المدتی بنیادوں پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا . یہ افراط زر کے رسک فیکٹر کا واضح اعتراف تھا . جس کے بعد  US Bonds Yields  گزشتہ 16 سالوں کی بلند ترین سطح پر آ گیں . جبکہ اسٹاکس ، کرپٹو اور دیگر ٹریڈنگ اثاثوں کے سرمایہ کر سائیڈ لائن ہو گئے . تاہم آج دو روزہ مندی کے بعد انڈسٹری میں اس وقت تیری کی لہر دیکھی گئی جب امریکی ڈالر انڈیکس میں قدرے کمی واقع ہوئی .

دیگر بینکوں کے مانیٹری پالیسی اعلانات.

عالمی نظام زر میں اہم کردار ادا کرنے والے بینک آف انگلینڈ ، سوئس نیشنل بینک اور بینک آف جاپان کی مانیٹری پالیسیز بھی فیڈ سیریز کا ہی تسلسل رہیں ، حالانکہ برطانیہ اور امریکہ کے معاشی حالات میں نمایاں فرق موجود ہے ، اور یورپی ملک 7 فیصد کے قریب حقیقی افراط زر اور کساد بازاری کی بدترین لگار کا مقابلہ کر رہا ہے .

اسکے باوجود شرح سود میں اضافے کا پروگرام معطل کرنے سے عالمی اسٹاکس اور ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے . کیونکہ بٹ کوئن اور دیگر اہم کرنسیز اسٹاک مارکیٹس میں باقاعدہ ٹریڈ ہوتی ہیں .

کرپٹو بل اور دیگر عوامل.

گشتہ روز امریکی سینیٹ سے مجوزہ کرپٹو بل پر راے شماری  موخر کر دی گئی ، یہ خبر سامنے آنے پر کرپٹو انڈسٹری کے خرید دار دوبارہ اس کی طرف متوجہ ہوئے. تاہم ملے جلے رجحان کی ایک بڑی وجہ MT GOX کی طرف سے صارفین کو ڈیجیٹل اثاثے واپس کرنے کی تاریخ آگے بڑھایا جانا ہے . یاد رہے کہ یہ پلیٹ فارم FTX گیٹ سکینڈل سامنے آنے کے بعد دیوالیہ ہو گیا تھا .

مارکیٹ کی صورتحال.

آج بٹ کوئن  یورپی سیشنز کے دوران 26700 کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا . تاہم یہاں پر ہونے والی شدید سیلنگ کے نتیجے میں یہ اسے برقرار نہ رکھ سکا اور اسکے قریب ہی ٹریڈ کر رہا ہے .

کرپٹو کرنسیز میں تیزی ، بٹ کوئین 26700 پر آ گیا .

یہ ایتھریم اسوقت 6 ڈالرز اضافے کے ساتھ 16 سو کی نفسیاتی سطح کے بالکل قریب آ گیا ہے . ایک موقع پر یہ اس نفسیاتی سطح کے قریب آ گیا ہے . تاہم اس میں بھی ہونے والی فروخت سے یہ دوبارہ اسکے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .

کرپٹو کرنسیز میں تیزی ، بٹ کوئین 26700 پر آ گیا .

دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی بحالی کا مومینٹم نظر آ رہا ہے .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button