PSX میں تیزی ، تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری
KSE100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
PSX میں کاروباری دن کا آغاز تیزی کے رجحان سے ہوا۔ خلیجی ممالک کی طرف سے تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
PSX پر اثر انداز ہونیوالے عوامل
حکومت کی طرف سے عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے ساتھ معاہدے کی اہم شرائط میں سے ایک انرجی کمپنیوں کے گردشی قرضوں میں کمی کے اقدامات سے پاکستان کے مقامی اور خلیجی ممالک کے سرمایہ کاروں کی طرف سے اس شعبے میں خریداری کی بڑی لہر آئی ہے۔ علاوہ ازیں قطر کی طرف سے OGDC اور PPL میں کی جانیوالی براہ راست سرمایہ کاری سے بھی شیئر والیوم پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
مارکیٹ کی صورتحال
آج کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر KSE100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 2 سال کے بعد 48 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Level) عبور کر گیا۔ تاہم اسوقت یہ 47846 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری طرف KSE30 بھی 313 پوائنٹس کی تیزی سے 17121 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 16929 سے 17228 کے درمیان ہے۔
کیپٹیل مارکیٹ میں 23 کروڑ 15 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جن کی مجموعی مالیت 8 ارب 13 کروڑ روپے بنتی ہے۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا سب سے زیادہ ٹریڈنگ والیوم OGDC اور PPL میں ہے۔ جن میں بالترتیب 1 کروڑ 32 لاکھ اور 1 کروڑ 13 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ شیئر بازار میں 306 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 173 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی ، 113 میں مندی جبکہ 20 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔