FTX Scandal, سیم بینکمین فرائڈ پر سیاسی عطیات کے نئے الزامات عائد

FTX Scandal میں فراڈ، اور منی لانڈرنگ کے کیسز کا سامنا کرنیوالے سیم بینکمین فرائڈ پر سیاسی عطیات کے نئے الزامات عائد کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح امریکی عدالت میں FTX اور المیڈا ریسرچ کے بانی پر نئی فرد جرم عائد کی گئی۔

فرائڈ پر 12 نئے چارجز عائد کئے گئے۔ جن میں کرپٹو فنڈز میں خردبرد کر کے سیاستدانوں سے ذاتی مفادات کا حصول، وائر فراڈ اور قرض خواہوں کے فنڈز کو سرمایہ کاری کا رنگ دے کر غیر قانونی کرپٹو فنڈز کا اجراء بھی شامل ہیں۔ ریگولیٹری اداروں نے انہیں فائنانس قوانین کی خلاف ورزی اور متوازی ڈیجیٹل بینکنگ نظام قائم کرنے کا بھی مرتکب قرار دیا ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سیم بینکمین فرائڈ اور انکے ساتھیوں نے بینک اکاؤنٹ کیلئے معاشی ادارے کو جعلی دستاویز سے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے پر آمادہ کیا۔ جسے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی فنڈز ٹرانسفر کیلئے استعمال کیا گیا۔

ٹرائل کورٹ میں انکے خلاف پیش کئے گئے ثبوتوں میں کارپوریٹ کلائنٹس کو جعلی دستاویز سے ان اکاؤنٹس میں کرپٹو فنڈز منتقل کرنے کا کہا گیا جو کبھی ٹریڈنگ کیلئے استعمال ہوئے ہی نہیں تھے۔ فرد جرم کے مطابق انہوں نے سرمایہ کاروں کی رقوم LGBTQ پولیٹیکل ایکشن گروپ کو مبینہ طور پر منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں اس کے لئے کوئی ہم جنس پرست نہیں ملا۔ ڈاکیومینٹس میں انہیں عطیہ کنندگان کو پہلے سے ڈونیٹ کئے گئے فنڈز کی ریپبلکن پارٹی کے عہدیداروں کو مشکوک سرگرمیوں کے لئے منتقلی کا ملزم قرار دیا گیا۔

انہوں نے حکومتی اداروں کی طرف سے منجمند کئے گئے فنڈز کرپٹو اثاثوں کے بدلے میں استعمال کرنے کی کوشش کی جو کہ FEC کے قوانین کے مطابق سنگین جرم ہے۔ ان میں ٹریڈنگ ایپ رابن ہڈ (HOOD) کے 55 لاکھ شیئرز بھی شامل ہیں جن کی موجودہ قدر 550 ملیئن ہے۔ چارج شیٹ میں سلورگیٹ اور فارمنگٹن نامی بینکوں میں FTX Digital Markets کے نام سے 140 ملیئن ڈالر کے اثاثوں کو منجمند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ سال نومبر میں FTX ایکسچینج کی بائنانس کو فروجت سے شروع ہونیوالا معاملہ ایکسچینج کے دیوالیہ ڈیکلیئر ہونے پر منتج ہوا۔

جس کے بعد بہاماس کے رئگولیٹری اداروں نے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت FTX اور اسکی انتظامی کمپنی المیڈا ریسرچ کے فنڈز منجمند کر دیئے تھے۔ لیکن یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا اور اسکے بعد FTX کی ایپ اور ویب سائٹ ہیک کر لئے گئے تھے جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالرز کے کرپٹو اثاثے مبینہ طور پر چوری کر لئے گئے۔ تھے۔ اس اسکینڈل کو کرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا شاک کہا جاتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button