Solana کی Realms کا نئی انتظامیہ کے ساتھ آغاز.

The project is spinning out of Solana Labs and its new leaders want to turn a profit

Realms، جو کہ Solana (SOL) کی بلاک چین پر بننے والی Crypto-Governance کی دنیا میں ایک اہم نام ہے، اب نئی انتظامیہ  کے تحت کام کر رہا ہے۔ جس  کا مقصد پرانے نظام میں موجود خامیاں دور کر کے اس میں جدت اور شفافیت لانا ہے۔

Solana Realm نئی انتظامیہ کے  ساتھ.

یہ Hub جو کہ Crypto Apps کی Voting، Decision-Making اور Treasury کے لئے اہم ہے. ایک نئے ادارے "Realms Today Trust” کے زیر انتظام آ گیا ہے۔ یہ تبدیلی اس پروجیکٹ کے لئے ایک بڑی تبدیلی ہے. جسے Solana Labs نے شروع کیا تھا. تاکہ Solana کی بلاک چین پر موجود مختلف Startups کی سیاست کو منظم کیا جا سکے۔

Dean Pappas، جو کہ Realms کے طویل عرصے سے شراکت دار ہیں، نے کہا، "ہمیں Profit Services تیار کرنے کی ضرورت ہے. تاکہ ہم اسے جاری رکھ سکیں۔”

Realms کی نئی "Mandate” ان Public Goods پر اثرانداز نہیں ہوگی. جن پر درجنوں Solana-بنیاد Decentralized Autonomous Organizations (DAOs) انحصار کرتے ہیں۔ Governance Tools جو کہ پروجیکٹس کے Token-Holders کو ان کی کارروائیوں میں رائے دینے کا موقع دیتے ہیں. مفت رہیں گے۔ لیکن کچھ نئی خدمات مفت نہیں ہوں گی۔

Crypto Advisory Service کا آغاز.

Realms ایک Crypto-Advisory Service شروع کر رہا ہے. جو کہ DAOs کو ان کے Governance Structures قائم کرنے میں مدد دے گی۔ ایک Incorporation-Advisory Line انہیں قانونی ڈھانچے اور بینک اکاؤنٹس بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ مزید یہ کہ Realms ایک Credit Card بھی متعارف کروائے گا. جس کے ذریعے وہ اپنے Crypto-Treasuries خرچ کر سکیں گے۔

یہ سب کچھ Realms کو اس $1.5 Billion کے Crypto میں سے کچھ حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے. جو کہ DAOs نے اس کی بنیادی ڈھانچے پر رکھے ہوئے ہیں۔

Realms Solana کے DAOs کی مدد کے لئے $200,000 کی گرانٹ بھی دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ Pappas نے اس رقم کے ذرائع کے بارے میں بتانے سے گریز کیا۔

Realms Solana کی Ecosystem کا پہلا حصہ نہیں ہے جو کہ Solana Labs سے نکل کر ایک آزاد Entity کے طور پر ابھرا ہے۔ Metaplex، جو کہ Solana کے Non-Fungible Token (NFT) ٹیکنالوجی کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے. بھی اسی طرح شروع ہوا، Matty Taylor نے کہا۔

Pappas نے بتایا، "Solana Labs کا عمومی نظریہ یہ ہے. کہ جب چیزیں ایک خاص مقام پر پہنچ جاتی ہیں تو اس وقت اسے ایک خود مختار چیز بننا چاہئے۔”

Realms کا نیا قانونی ادارہ Solana Labs کے DAO Engineer Sebastain Bor کی مکمل ملکیت میں ہے. جیسا کہ 2023 کے آخر کے U.K. Business Records سے پتہ چلتا ہے۔ بعد میں Realms Today LTD نے Pappas اور Jose Neif Jury کو ڈائریکٹرز کے طور پر شامل کیا۔

یہ تبدیلیاں Solana کی Crypto-Governance کی دنیا میں ایک نیا دور متعارف کراتی ہیں. اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ Realms کس طرح DAOs کے لئے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button