ٹرینڈنگ

بجٹ میں چھوٹے کاروبار اور کمپنیوں کیلئے فکس ٹیکس مقرر کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے

بجٹ میں چھوٹے کاروبار اور کمپنیوں کیلئے فکس ٹیکس Fixed Tax مقرر کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد ( فائنانشل نیوز ڈیسک)۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کی بجٹ میں چھوٹے کاروبار اور ٹریڈرز کے کئے ایک فکس ٹیکس Fixed Tax رکھنے کی تجویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان بجٹ تقریر میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مشکل معاشی حالات میں کاروبار دوست، تاجر دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے Pakistan Chamber of Commerce پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت فائنانس ڈویژن کے صدر عرفان اقبال شیخ کر رہے تھے ایف بی آر کے چیئرمین اور سینئر افسران بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ چیمبر کے وفد نے کاروباری اور صنعتی شعبوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے کئی تجاویز پیش کیں۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفد کی طرف سے پیش کی جانیوالی تجاویز کو سراہا اور ان پر عمل کے حوالے سے غور کرنے کا وعدہ کیا۔ Urdu Markets

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button