ٹرینڈنگ

چینی کمیونسٹ پارٹی کی اہم میٹنگ کس اعلامیہ جاری

چینی کمیونسٹ پارٹی Chinese Communist Party کی اہم میٹنگ کس اعلامیہ جاری۔ سختی سے زیرو کووڈ پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق۔۔۔۔ شنگھائی ( گلوبل ٹائمز) ۔۔ چائینیز سی پی سی ( کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی اہم ترین میٹنگ میں اتفاق کیا گیا ہے کہ چین کے مختلف شہروں میں زیرو کووڈ پالیسی پر سختی سے عمل جاری رکھا جائے گا پارٹی کی ترجمان کے مطابق چینی کیمونسٹ پارٹی Chinese Communist Party کی میٹنگ میں اینٹی کووڈ پالیسی کے سختی سے نفاذ کی قسم کھائی گئی ہے ۔ پارٹی ترجمان کے مطابق میٹنگ میں معاشی چیلنجز اور یوان کی آف شور قیمت میں کمی سمیت اہم ترین ملکی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی غور کیا گیا لیکن عالمی وباء سے نمٹنا میٹنگ کا ٹاپ ایجنڈا تھا۔۔ Urdu Markets

انہوں نے کہا کہ شنگھائی کے میئر کو اومیکرون کی نئی لہر کے سلسلے میں ایسے امور کی نشاندہی کی ہے جن میں مبینہ طور پر غفلت برتی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پی سی کے شنگھائی کے چیف لی کیانگ نے حلف اٹھایا ہے کہ شہر میں صحت کی صورتحال سے زیادہ اہمیت کسی بھی چیز کو نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب شنگھائی سمیت ملک کے کئی اہم شہر اومیکرون کی نئی لہر کی شدید لپیٹ میں ہیں اور صرف شنگھائی میں روزانہ چھ ہزار سے زائد انفیکشن کے نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button