ٹریٹ کارپوریشن لیمیٹڈ: دن کا بہترین شیئر والیوم کے ساتھ اختتام

ٹریٹ کارپوریشن لیمیٹڈ نے دن کا اختتام بہترین شیئر والیوم کے ساتھ کیا۔ اسکی بنیادی وجوہات مارکیٹ کا مجموعی مثبت رجحان اور Personal Care آئٹمز کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ جس کے بعد اس شعبے سے تعلق رکھنے والی تمام کمپنیز کی اسٹاک ویلیو میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جن میں سرفہرست ٹریٹ کارپوریشن لیمیٹڈ (TREET) ہے۔

 

آج دن کے آغاز سے ہی اس میں بہترین ٹریڈ نظر  آئی ۔ TREET میں47 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے فوڈز اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر کا انتہائی متحرک اسٹاک ہے۔ جسے انٹرا-ڈے اور ہولڈنگ، دونوں کے لئے ہی موزوں خیال کیا جاتا ہے۔

 

ٹریٹ کارپوریشن کا تعارف

ٹریٹ کارپوریشن لیمیٹڈ کا قیام 22 جنوری 1977ء کو بطور پبلک لیمیٹڈ کمپنی عمل میں آیا۔ اسکی بنیادی سرگرمیوں میں ریزرز اور دیگر پرسنل کیئر آئٹمز کی صنعتکاری اور فروخت شامل ہے۔ گذشتہ 46 سالوں کے دوران یہ اپنے کاروبار کو کئی اطراف میں Diversify کر چکا ہے۔ اسوقت ٹریٹ کی ذیلی کمپنیوں میں ٹریٹ پاور لیمیٹڈ (TPL), ٹریٹ بیٹری لیمیٹڈ، ریناکون فارماسیوٹیکل لیمیٹڈ اور ٹریٹ ہیومن ریسورس لیمیٹڈ قابل ذکر ہیں۔

اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 34 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم PSX میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 17 کروڑ 87 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کیلئے 8 کروڑ 4 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 45 فیصد بنتے ہیں۔ ٹریٹ پاکستان کے بڑے برآمد کنندگان (Exporters) میں سے ایک ہے جسکے تیار کردہ ریزرز اور صابن امریکہ، یورپی یونین اور مشرق وسطی سمیت دنیا کے 45 ممالک کو برآمد کئے جاتے ہیں جبکہ اسکے پیداواری یونٹس حیدر آباد اور لاہور میں واقع ہیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج ٹریٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 17.60 روپے سے ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 18.70 اور کم ترین لیول 17.60 رہی۔ قدر کی حدوں کا جائزہ لیں تو اپر کیپ (Upper Cap) 18 روپے 90 پیسے اور لوئر لاک (Lower Lock) 16 روپے 26 پیسے ہے۔ اسکی قیمت دن کے اختتام ہر 37 پیسے تیزی سے 17 روپے 95 پیسے فی شیئر رہی۔

 

ٹریٹ کارپوریشن لیمیٹڈ آج اپنی 20 روزہ Moving Average سے اوپر آ گیا ہے۔ جبکہ یہ پہلے ہی اپنی 50 اور 100 روزہ اوسط سے پہلے ہی اوپر ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز 60 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish اور 10 فیصد Sideways ظاہر ہر رہے ہیں اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ سپورٹ لیولز 17.70, 17.45 اور 17.25 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 18.10 18.35 اور 18.60 ہیں۔ ٹریٹ کارپوریشن کا طویل المدتی ہدف 60 روپے کی قدر کا حصول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button