Goldman Sachs کی BOE Terminal Rate معطل ہونے کے بارے میں پیشگوئی۔

بینک آف انگلینڈ نومبر اجلاس میں پالیسی ریٹ 5.50 فیصد پر محدود کر دے گا۔

Goldman Sachs نے BOE Terminal Rate معطل کئے جانے کی پیشگوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی مرکزی بینک کا پالیسی اجلاس رواں ہفتے منعقد کیا جائے گا۔

Goldman Sachs نے اپنی پیشگوئی میں کیا کہا۔؟

معاشی تحقیقاتی ادارے Goldman Sachs نے اپنی رپورٹ میں حالیہ عرصے کے دوران برطانیہ (انگلینڈ اور ویلز) میں افراط زر کی گرتی ہوئی سطح کو اپنی پیشگوئی کی بنیاد بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اسوقت یورپی ملک میں افراط زر (Inflation) 6 فیصد جبکہ سالانہ شرح سود (Annual Interest Rate) 5.25 فیصد ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے لکھا یے کہ ستمبر اجلاس میں 50 کی بجائے 25 بنیادی پوائنٹس اضافے کی معقول وجوہات موجود ہیں۔ تاہم اس کے بعد نومبر میں Policy Tightening Cycle بند کر دیا جائے گا تا کہ شرح نمو (Growth Rate) بحال اور لیبر مارکیٹ پر موجود دباؤ میں کمی واقع ہو سکے۔

برطانیہ میں توانائی کا بحران اور افراط زر کی صورتحال۔

ملک میں اسوقت حقیقی افراط زر (Core Inflation) 7 فیصد اور بیروزگاری کی شرح 4 فیصد سے زائد ہے۔ تاہم سب سے تشویشناک پہلو Energy Prices ہیں جو کہ یوکرائن پر روسی حملے سے لے کر اب تک 4 گنا بڑھ چکی ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک بھی متعدد بار معیشت میں کساد بازاری (Recession) کا اعتراف کر چکے ہیں۔

معاشی صورتحال کے باعث کذشتہ 2 سالوں کے دوران 4 وزرائے اعظم تبدیل ہو چکے ہیں جبکہ سوناک کی پیشرو لز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) یورپی سیشنز کے دوران محدود رینج میں 1.2400 کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی رینج 1.2371 سے 1.2389 کے درمیان ہے۔

Goldman Sachs کی BOE Terminal Rate معطل ہونے کے بارے میں پیشگوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button