IMF کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت، PSX میں تیزی

عالمی مالیاتی ادارے IMF کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کے بعد PSX میں دن کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا۔ تفصیل کے مطابق اختتام ہفتہ پر حکومت اور عالمی ادارے میں زیادہ تر شرائط پر اتفاق ہو گیا اور ان پر عمل درآمد کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ تاہم گردشی قرضوں کے حوالے سے ڈیڈ لاک ابھی موجود ہے۔ اس حوالے سے آج بھی بات چیت جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق جمعرات تک عالمی ادارے کی طرف سے اہم اعلان سامنے آنیکا امکان ہے۔ ۔ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی بحالی اور نویں معاشی جائزے کی تکمیل کی خبروں سے ملک کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں اضافہ ہوا۔

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے کاروباری سیشن میں KSE100 انڈیکس 244 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40715 پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 40471 سے 40813 کے درمیان ہے۔ KSE30 میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ انڈیکس 118 پوائنٹس مستحکم ہو کر 15280 کی سطح پر آ گیا۔ اسکی بلند ترین سطح 15334 ہے۔

آج PSX کے ابتدائی سیشن میں 236 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 137 کی قدر میں تیزی، 81 میں کمی اور 18 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ اسوقت تک مارکیٹ میں 5 کروڑ 50 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر کے اسٹاکس سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں بھی متاثر کن شیئر والیوم ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button